Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

صحت

بڑی عمر میں باپ بننے سے بچے کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں؟

بڑی عمر میں باپ بننے سے بچے کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں؟

نیچر جریدے میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق نے بڑی عمر میں باپ بننے والے مردوں کے بچوں کی صحت کے حوالے سے تشویشناک نتائج سامنے لائے ہیں۔ برطانیہ میں کی گئی اس تحقیق میں 24 سے 75 سال کی عمر کے 81 صحت مند مردوں کے سپرم کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، جس سے یہ واضح ہوا کہ مردوں کی عمر بڑھنے کے ساتھ نطفہ میں جینیاتی تغیرات جمع ہو جاتے ہیں، جو بچوں کی صحت اور ترقی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جینز اور بچے کی صحت انسانی زندگی کی تشکیل میں جینز بنیادی کردار…
Read More
انناس کا شربت ذائقے کے ساتھ ہاضمے کی بہترین دوا

انناس کا شربت ذائقے کے ساتھ ہاضمے کی بہترین دوا

 انناس کا شربت نہ صرف ذائقے میں خوشگوار اور تازگی بخش ہوتا ہے بلکہ طبّی نقطہ نظر سے بھی اسے ایک قدرتی ہاضماتی ٹانک تصور کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق انناس میں موجود انزائم برومیلین (Bromelain) اور قدرتی فائبر اسے ہاضمے کے مسائل، خصوصاً بدہضمی، گیس، اور پیٹ کی بھاری پن کے خلاف نہایت مفید بناتے ہیں۔ انناس کا رس صدیوں سے قدرتی علاج کے طور پر استعمال ہوتا آیا ہے۔ اس میں پایا جانے والا برومیلین پروٹین کو توڑنے اور ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے کھانے کے بعد پیدا ہونے والی بے آرامی، گیس اور…
Read More
سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، کراچی ڈویژن سب سے زیادہ متاثر

سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، کراچی ڈویژن سب سے زیادہ متاثر

کراچی (ویب ڈیسک) — سندھ میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران صوبے بھر میں اب تک 920 مصدقہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، رواں ماہ صوبہ بھر میں 276 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سال کے آغاز سے اب تک کی مجموعی تعداد 920 تک پہنچ گئی ہے۔ ان کیسز میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کراچی ڈویژن ہے، جہاں 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے…
Read More
کیا سفید یا بھورے انڈے کی غذائیت مختلف ہوتی ہے؟ حقیقت کیا ہے؟

کیا سفید یا بھورے انڈے کی غذائیت مختلف ہوتی ہے؟ حقیقت کیا ہے؟

کراچی: سفید یا بھورے انڈے، آخر کون سا زیادہ غذائیت رکھتا ہے؟ یہ سوال عرصہ دراز سے لوگوں کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے۔ اکثر گھروں میں انڈے کے رنگ کی بنیاد پر غذائیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق حقیقت اس عام خیال سے بالکل مختلف ہے۔ ہیلتھ لائن ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے غذائی اجزاء میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف عام دستیاب ہیں بلکہ غذائیت کے لحاظ سے بھی مکمل اور متوازن غذا کہلاتے ہیں۔ ایک انڈہ انسانی جسم کو…
Read More
موسمِ سرما کی آمد، وائرل انفیکشنز کا خطرہ کیسے بچاؤ ممکن ہے؟

موسمِ سرما کی آمد، وائرل انفیکشنز کا خطرہ کیسے بچاؤ ممکن ہے؟

جیسے ہی موسمِ گرما رخصت ہوتا ہے اور خنکی کی پہلی لہر فضا میں شامل ہوتی ہے، ویسے ہی وائرل انفیکشنز کا خطرہ سر اٹھانے لگتا ہے۔ نزلہ، زکام، کھانسی، فلو اور سانس کی دیگر بیماریاں سرد موسم میں بڑی تیزی سے پھیلتی ہیں۔ ان بیماریوں کا نشانہ زیادہ تر وہ افراد بنتے ہیں جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو، جن میں بچے، عمر رسیدہ افراد، اور دائمی امراض میں مبتلا مریض شامل ہیں۔ سردی کے موسم میں لوگوں کا زیادہ تر وقت بند کمروں میں گزرنا معمول بن جاتا ہے۔ یہ رجحان وائرس کے پھیلاؤ کو آسان بنا دیتا…
Read More
خشک انجیر آپ کی صحت پر کس طرح جادوئی اثرات ڈال سکتی ہے؟

خشک انجیر آپ کی صحت پر کس طرح جادوئی اثرات ڈال سکتی ہے؟

خشک انجیر کو صدیوں سے نہ صرف ذائقے بلکہ بے شمار طبی فوائد کے باعث بھی خاص مقام حاصل ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق یہ پھل درحقیقت ایک قدرتی خزانہ ہے جس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کو جوان، توانا اور تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک انجیر میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، معدنیات اور فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو جسم کے خلیوں کو نقصان سے بچانے اور عمر بڑھنے کی علامات کو سست کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ خاص طور پر اس میں…
Read More
روزانہ ایک پیاز کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد

روزانہ ایک پیاز کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد

لاہور (خصوصی رپورٹ)  عام طور پر روزمرہ کی خوراک میں استعمال ہونے والی پیاز صرف ذائقے میں اضافہ ہی نہیں کرتی، بلکہ اگر اسے باقاعدگی سے کھایا جائے تو یہ انسانی صحت پر گہرے مثبت اثرات ڈال سکتی ہے۔ خاص طور پر کچی پیاز میں موجود قدرتی اجزاء جسم کو کئی اقسام کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ سائنسدانوں اور طبی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک پیاز کھانا صحت مند زندگی کے لیے نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ دل کی صحت کے لیے محافظ پیاز میں قدرتی طور پر موجود فلیونوئڈز اور کوئرسیٹن (Quercetin) جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس دل…
Read More
سوشل میڈیا بچوں کی ذہانت پر وار کرنے لگا؛ نئی تحقیق نے والدین کو خبردار کر دیا

سوشل میڈیا بچوں کی ذہانت پر وار کرنے لگا؛ نئی تحقیق نے والدین کو خبردار کر دیا

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تازہ تحقیق نے والدین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال نہ صرف بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو متاثر کر رہا ہے بلکہ ان کی ذہنی نشوونما پر بھی منفی اثر ڈال رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق، روزانہ گھنٹوں سوشل میڈیا پر وقت گزارنے والے بچوں کی دماغی صلاحیتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے ان کی یادداشت، مطالعے کی مہارت اور الفاظ کے ذخیرے میں کمزوری پیدا ہو رہی ہے۔ 13 سال سے کم عمر…
Read More
پاکستان میں تمباکو نوشی خطرناک حد تک بڑھ گئی، ماہرین کا فوری اقدامات پر زور

پاکستان میں تمباکو نوشی خطرناک حد تک بڑھ گئی، ماہرین کا فوری اقدامات پر زور

اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ مشاورتی اجلاس میں ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تمباکو نوشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تمباکو کی تشہیر، فروخت اور استعمال پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔ یہ اجلاس سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کے زیرِ اہتمام ہوا، جس میں ماہرینِ صحت، پالیسی سازوں، میڈیا نمائندوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا موضوع تھا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی عالمی تمباکو وبا رپورٹ 2025 اور تمباکو کی تشہیر و سرپرستی کے عالمی طریقۂ…
Read More
آج سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، لاکھوں بچوں کو قطرے پلانے کی تیاری مکمل

آج سے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، لاکھوں بچوں کو قطرے پلانے کی تیاری مکمل

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے قومی سطح پر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق یہ ہفتہ وار مہم 13 سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس میں نہ صرف پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے بلکہ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی تاکہ ان کی قوتِ مدافعت مزید بہتر بنائی جا سکے۔ ای او سی کے مطابق ملک…
Read More