Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

بین الاقوامی

ماہِ رجب میں عمرہ زائرین کا تاریخی ریکارڈ، مسجد الحرام میں ایک کروڑ 48 لاکھ افراد

ماہِ رجب میں عمرہ زائرین کا تاریخی ریکارڈ، مسجد الحرام میں ایک کروڑ 48 لاکھ افراد

مکہ مکرمہ / مدینہ منورہ:جیسے جیسے رمضان المبارک قریب آ رہا ہے، دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادت اور زیارت کے لیے حرمین شریفین کا رخ کر رہی ہے، جس کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں غیر معمولی روحانی مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ صرف ماہِ رجب میں مسجد الحرام آنے والے زائرین کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ گئی۔وزارت کے بیان کے مطابق ان میں 20 لاکھ سے زائد معتمرین بیرونِ ملک سے سعودی عرب پہنچے۔ سرکاری…
Read More
ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پلان پر عالمی صف بندیاں، بورڈ آف پیس متنازع بن گیا

ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پلان پر عالمی صف بندیاں، بورڈ آف پیس متنازع بن گیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ کے خاتمے، نظم و نسق اور تعمیرِ نو کے لیے مجوزہ عالمی فورم ’بورڈ آف پیس‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ’بورڈ آف پیس‘ کا بنیادی مقصد عالمی تنازعات، بالخصوص غزہ کے بحران میں جنگ بندی کے بعد امن، سول انتظامیہ اور تعمیرِ نو کے عمل کو منظم کرنا ہے۔ کن ممالک کو باضابطہ دعوت دی گئی؟ امریکا نے روس، اسرائیل اور پولینڈ کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔پولینڈ کے صدر…
Read More
نوبیل نہ ملنے پر امریکی صدر کا لہجہ بدل گیا، یورپ کو دوبارہ دھمکی

نوبیل نہ ملنے پر امریکی صدر کا لہجہ بدل گیا، یورپ کو دوبارہ دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ خود کو صرف امن کے فیصلوں تک محدود نہیں سمجھتے۔ انہوں نے گرین لینڈ پر مکمل امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہراتے ہوئے یورپ اور نیٹو پر دباؤ بڑھانے کا عندیہ دیا۔ ٹرمپ کے اس سخت مؤقف کو ماہرین عالمی سیاست میں نئی کشیدگی اور امریکا کی یکطرفہ حکمتِ عملی سے جوڑ رہے ہیں، جس سے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ نوبیل امن انعام نہ ملنے پر مایوسی غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے…
Read More
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں خطرناک موڑ، فوجی کارروائی کا خدشہ

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں خطرناک موڑ، فوجی کارروائی کا خدشہ

اسلام آباد/لندن/واشنگٹن (رپورٹ – غلام مرتضیٰ) مشرق وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔ مغربی فوجی ذرائع اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر امریکی فوجی حملے کے امکانات اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام دستیاب شواہد اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ حملہ عنقریب ہو سکتا ہے۔ مغربی فوجی حکام نے بتایا کہ غیر متوقع اور اچانک اقدامات امریکی عسکری حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں۔ اسی لیے صورتحال کو جان بوجھ کر غیر واضح اور مبہم رکھا جا…
Read More
امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا

امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد/واشنگٹن (خصوصی رپورٹ – غلام مرتضیٰ) امریکہ نے اپنے شہریوں کو ایران سے فوری طور پر نکلنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔ امریکی ورچوئل ایمبیسی ایران نے سیکیورٹی الرٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری احتجاجات تیزی سے شدت اختیار کر رہے ہیں اور حالات پرتشدد ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ احتجاجات کی صورتحال اور خطرات احتجاجات دسمبر 2025کے آخر سے جاری ہیں جو معاشی بحران، مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی سے شروع ہوئے اور اب حکومتی نظام کے خلاف تبدیل ہو چکے ہیں۔ امریکی الرٹ کے مطابق گرفتاریاں،…
Read More
ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا، نئی تصویر جاری

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا، نئی تصویر جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دیا ہے، جبکہ امریکا کی حالیہ فوجی کارروائی اور مادورو کی گرفتاری کے بعد یہ اقدام عالمی سطح پر شدید بحث کا باعث بن گیا ہے۔ واشنگٹن:(فہیم اختر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دیا ہے۔ تصویر میں ان کی سرکاری تصویر کے ساتھ تحریر تھا کہ وہ جنوری 2026 سے وینزویلا کے عبوری صدر ہیں، اور انہیں امریکا کے 45ویں اور…
Read More
ایران کے خلاف بڑا فیصلہ قریب، صدر ٹرمپ نے فوجی آپشن کا عندیہ دے دیا

ایران کے خلاف بڑا فیصلہ قریب، صدر ٹرمپ نے فوجی آپشن کا عندیہ دے دیا

لاہور:(خصوصی رپوٹ- حامد اقبال راؤ)واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان نے ایران کے حوالے سے عالمی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے، جہاں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکا ایران کے خلاف متعدد متبادل راستوں پر غور کر رہا ہے، اور ان میں عسکری کارروائی کا امکان بھی موجود ہے صدر ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی کے سفر کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایرانی اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ایران کی اندرونی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔ امریکی صدر…
Read More
ایران میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرے تیز ہو گئے، ملک بھر میں انٹرنیٹ معطل، فضائی پروازیں منسوخ

ایران میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرے تیز ہو گئے، ملک بھر میں انٹرنیٹ معطل، فضائی پروازیں منسوخ

تہران :(حامد اقبال راؤ)ایران اس وقت شدید سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کی لپیٹ میں ہے جہاں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف عوامی احتجاج نے ملک گیر صورت اختیار کر لی ہے۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایرانی حکام نے عوامی غصے کو قابو میں رکھنے کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے، ٹیلی فون کالز شدید متاثر ہیں اور فضائی سفر معطل ہونے کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ان اقدامات کے بعد ایران کا بیرونی دنیا سے رابطہ…
Read More
ایران میں مظاہرے بے قابو، ملک بھر میں مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ نافذ

ایران میں مظاہرے بے قابو، ملک بھر میں مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ نافذ

کراچی :(ایم اے زیب رضا )ایران ایک بار پھر شدید داخلی بحران کی زد میں آ چکا ہے، جہاں بدترین معاشی حالات کے باعث عوامی غصہ سڑکوں پر پھٹ پڑا ہے۔ دارالحکومت تہران سمیت ملک کے طول و عرض میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، جبکہ حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ نافذ کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے نیٹ بلاکس نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی شام سے ایران میں قومی سطح پر انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جو بظاہر بڑھتے ہوئے احتجاج کو دبانے کی ایک کوشش سمجھی…
Read More
وینزویلا امریکا کو پانچ کروڑ بیرل تیل فراہم کرے گا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

وینزویلا امریکا کو پانچ کروڑ بیرل تیل فراہم کرے گا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

لاہور:(خصوصی رپورٹ -حامد اقبال راؤ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا سے امریکا کو 30 سے 50 ملین بیرل، یعنی تین سے پانچ کروڑ بیرل تیل حاصل ہوگا۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت ایک اچانک فوجی کارروائی کے بعد ممکن ہوئی، جس کے نتیجے میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اقتدار سے ہٹا دیے گئے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حاصل ہونے والا تیل عالمی منڈی کی قیمت پر فروخت کیا جائے گا، جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی ان کی براہِ راست نگرانی میں استعمال کی جائے…
Read More