غزہ امن مشن کیلئے کئی ممالک تیار، امریکا کی درخواست پر برطانوی فوج اسرائیل پہنچ گئی
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک غزہ کی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے بنائی جانے والی بین الاقوامی فورس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فورس غزہ میں امن، استحکام اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ایک مربوط عالمی کوشش ہوگی۔ مارکو روبیو نے اس موقع پر اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق قانون سازی کو غزہ معاہدے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ ان کے مطابق، ایسے اقدامات امن کے راستے میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں اور…
