Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

کاروبار

2023 کے بحران کے بعد بڑی پیش رفت، زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے پانچ گنا اضافہ

2023 کے بحران کے بعد بڑی پیش رفت، زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے پانچ گنا اضافہ

کراچی(عطا مصطفی ):پاکستان کی معیشت نے ایک اور نمایاں پیش رفت حاصل کر لی ہے، جہاں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022ء کے بعد اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21.1 ارب ڈالر کی سطح عبور کر چکے ہیں، جسے معاشی بحالی اور ملکی قیادت پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 15.9 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث ملک…
Read More
پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری،آئی ایم ایف نے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری،آئی ایم ایف نے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

واشنگٹن : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے ایک اور بڑی مالیاتی سہولت کی منظوری دے دی ہے۔ واشنگٹن میں منعقد ہونے والے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی نئی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے ملک کو جاری معاشی دباؤ سے نمٹنے میں وقتی سہارا ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ رقم سات ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (Extended Fund Facility – EFF) پروگرام کے تحت منظور کی…
Read More
ریکوڈک منصوبے پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے جامع رپورٹ جاری کر دی

ریکوڈک منصوبے پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے جامع رپورٹ جاری کر دی

(رپورٹر علی حسن )اسلام آباد : پاکستان کے معدنی شعبے کیلئے ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہونے والا ریکوڈک منصوبہ ملکی معیشت کو نئی سمت دینے کیلئے تیار دکھائی دیتا ہے۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے جاری کی گئی جامع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف کان کنی کی صنعت میں انقلابی تبدیلی آنے کی توقع ہے بلکہ آئندہ دہائیوں میں پاکستان کو اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پیش رفت میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)…
Read More
سونا مزید مہنگا ہو گیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں کی نئی بلندیاں

سونا مزید مہنگا ہو گیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں کی نئی بلندیاں

کراچی : عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کے اثرات ایک بار پھر پاکستانی صرافہ مارکیٹ تک پہنچ گئے ہیں جہاں پیر کے روز سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا بڑھ کر 4 ہزار 245 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی قیمتوں میں اس تیزی کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں بھی نرخ اوپر چلے گئے اور سونے کے خریداروں کو نئی بلند قیمتوں کا سامنا کرنا…
Read More
حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا نہیں، ملکی سوچ بدلنا ہوگی: وزیرِ خزانہ

حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا نہیں، ملکی سوچ بدلنا ہوگی: وزیرِ خزانہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاست کا بنیادی کردار عوام کو مستقلاً روزگار فراہم کرنا نہیں بلکہ ایسی فضا تیار کرنا ہے جس میں نجی شعبہ خود نوکریوں کے مواقع پیدا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ سوچ بدلنے کی ضرورت ہے کہ حکومت براہ راست ہر فرد کیلئے ملازمت مہیا کرے گی۔ پاکستان میں ابھرتی ہوئی آئی ٹی معیشت، ڈیجیٹل شعبہ اور فری لانسنگ نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کے نئے راستے کھول رہی ہے جو مستقبل میں معیشت کا اہم سہارا بن سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف…
Read More
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر حکومتی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی اصل ذمہ داری صنعت پر نہیں بلکہ حکومتی اقدامات پر عائد ہوتی ہے۔جاری کردہ تفصیلی اعلامیے میں کہا گیا کہ ایف بی آر پورٹلز کی بندش، غیر ضروری پابندیوں اور حکومتی نامزد کردہ ڈیلرز کی مداخلت نے چینی کی سپلائی متاثر کی جس کے نتیجے میں قیمتیں بڑھ گئیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق انڈسٹری طویل عرصے سے یہ کہہ رہی تھی کہ پورٹلز کی بندش کا براہِ راست اثر…
Read More
گوادر سے عمان تک فیری سروس کی منظوری

گوادر سے عمان تک فیری سروس کی منظوری

اسلام آباد: پاکستان کی سمندری معیشت میں ایک سنہری باب کا اضافہ ہو گیا ہے جہاں وفاقی کابینہ نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی جو نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھائے گی بلکہ سرمایہ کاری، سیاحت اور ثقافتی روابط کے لیے ایک نئی راہ ہموار کرے گی اور گوادر کو خطے کی تجارتی حب بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان اور عمان بہت جلد فیری لنک کے قیام کے لیے…
Read More
کویت میں سونا یا زیورات نقدی سے خریدنے پر پابندی، حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

کویت میں سونا یا زیورات نقدی سے خریدنے پر پابندی، حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

کویت سٹی : کویت کی وزارت تجارت و صنعت نے ایک دھماکہ خیز فیصلہ کرتے ہوئے سونے اور زیورات کی خرید و فروخت میں نقدی کے استعمال کو مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیا ہے۔ وزارتی قرارداد نمبر 182 برائے سال 2025 کے تحت اب تمام لائسنس یافتہ زیورات فروشوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کاروبار میں صرف کویت مرکزی بینک کی منظور شدہ ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے استعمال کریں، جیسے کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، موبائل والٹ یا بینک ٹرانسفر۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے…
Read More
سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی و مقامی منڈیوں میں تاریخی اضافہ، عوام حیران و پریشان

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی و مقامی منڈیوں میں تاریخی اضافہ، عوام حیران و پریشان

دنیا بھر میں سونا ایک بار پھر معاشی غیر یقینی صورتِ حال میں سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن گیا ہے، اور یہی رجحان عالمی منڈی سے لے کر پاکستان کی مقامی مارکیٹ تک، قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ آج جمعہ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں نے نئی بلندیاں چھو لیں، جس سے نہ صرف سرمایہ کاروں کو منافع ہوا بلکہ عام صارفین کے لیے خریداری ایک خواب بنتی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے ایک اور بڑا چھلانگ…
Read More
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ جاری، فی تولہ 4 لاکھ 6 ہزار روپے کے نیا ریکارڈ

سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ جاری، فی تولہ 4 لاکھ 6 ہزار روپے کے نیا ریکارڈ

لاہور: سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں مزید 3 ہزار 178 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ نئی بلند ترین سطح 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے فی تولہ تک جا پہنچی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 37 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد سونے کی بین الاقوامی قیمت 3,855 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے، جو ایک تاریخی سطح ہے۔ مقامی مارکیٹ میں…
Read More