Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

پاکستان نیوز

’قیدی 804‘ گانے سے عوام میں جوش پھیلانے کے الزام پر قوال کے خلاف مقدمے میں اہم پیشرفت

’قیدی 804‘ گانے سے عوام میں جوش پھیلانے کے الزام پر قوال کے خلاف مقدمے میں اہم پیشرفت

لاہو:ر (  حامد اقبال راؤ  )قیدی 804‘ سے منسوب گانا گانے پر قوال فراز خان کے خلاف درج مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں ملزم نے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔  سرکاری سرپرستی میں منعقد ہونے والی ایک میوزیکل و ثقافتی تقریب کے دوران متنازع گانا گانے کے الزام میں قوال فراز خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ عبوری ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قوال فراز خان کی درخواست پر 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت میں پیشی…
Read More
سوشل میڈیا خیر و شر دونوں کا ذریعہ بن سکتا ہے، ذمہ دارانہ استعمال ناگزیر ہے،ڈاکٹر محمد طاہر القادری

سوشل میڈیا خیر و شر دونوں کا ذریعہ بن سکتا ہے، ذمہ دارانہ استعمال ناگزیر ہے،ڈاکٹر محمد طاہر القادری

لاہور: (فہیم اختر )تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک نہایت طاقتور ذریعۂ اظہار ہے، جو خیر اور شر دونوں کے فروغ کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے اس کا استعمال اعلیٰ اخلاقی اقدار، سچائی اور ذمہ داری کے ساتھ ہونا چاہیے۔ وہ گزشتہ روز منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران سے گفتگو کر رہے تھے، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور اس کے اخلاقی تقاضوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ دور میں…
Read More
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی

اسلام آباد:(فہیم اختر )توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جرم ثابت ہونے پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جبکہ دونوں پر فی کس ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں سنایا۔ عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ اپنے الزامات ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور دونوں ملزمان…
Read More
رجب بٹ کے خلاف توہینِ مذہب کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

رجب بٹ کے خلاف توہینِ مذہب کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد (رپورٹر شہزاد وحید )پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کی لندن سے واپسی کے بعد ان کے خلاف مذہبی بے حرمتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کراچی کی سیشن عدالت وسطی نے شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے میں رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ مقدمے کی سماعت کراچی سٹی کورٹ میں ہوئی، جہاں رجب بٹ اپنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ رجب بٹ نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ رجب بٹ کے وکیل صفائی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم…
Read More
قوم آج بھی اے پی ایس سانحے کے زخم محسوس کرتی ہے مگر حوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،شہباز شریف

قوم آج بھی اے پی ایس سانحے کے زخم محسوس کرتی ہے مگر حوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی گیارہویں برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے بغیر نہ قوم کو سکون مل سکتا ہے اور نہ ہی اے پی ایس کے ننھے شہدا کو حقیقی انصاف۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کا دکھ آج بھی تازہ ہے، مگر حوصلہ پہلے سے زیادہ بلند ہے، کیونکہ اس سانحے نے پوری ملت کو متحد کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کا المیہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے،…
Read More
شہید چوہدری اسلم کی بیوہ کا بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان

شہید چوہدری اسلم کی بیوہ کا بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان

کراچی:سندھ پولیس کے بہادر اور بے خوف افسر شہید چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بھارت کی حالیہ پروپیگنڈا فلم کے خلاف سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بھارتی فلم کو پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔  نورین اسلم نورین اسلم کا کہنا تھا کہ لیاری کے موضوع پر بنائی گئی بھارتی فلم دراصل پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ہے، جس کے پیچھے واضح طور پر سیاسی مقاصد کارفرما ہیں۔انہوں…
Read More
فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر، وزیراعظم نے سمری منظور کرلی

فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر، وزیراعظم نے سمری منظور کرلی

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطور چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے کر ایوان صدر ارسال کر دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نئی ذمہ داریاں پانچ سالہ مدت کیلئے تفویض کی گئی ہیں، جس کے بعد وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اس فیصلے کو ملکی دفاعی نظم و ضبط کو مرکزی سطح پر منظم کرنے کی ایک بڑی پیش…
Read More
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے حقوقِ اقلیتاں بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے حقوقِ اقلیتاں بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شدید شور شرابے اور اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان قومی کمیشن برائے حقوقِ اقلیتاں بل 2025 کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بل کے حق میں 160 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 79 ارکان نے مخالفت کی۔ ایوان میں کشیدہ فضا، نعروں کی گونج اور احتجاج کے نتیجے میں اپوزیشن کے اراکین واک آؤٹ کر گئے۔ بعد ازاں اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل زیر…
Read More
حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا نہیں، ملکی سوچ بدلنا ہوگی: وزیرِ خزانہ

حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا نہیں، ملکی سوچ بدلنا ہوگی: وزیرِ خزانہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاست کا بنیادی کردار عوام کو مستقلاً روزگار فراہم کرنا نہیں بلکہ ایسی فضا تیار کرنا ہے جس میں نجی شعبہ خود نوکریوں کے مواقع پیدا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ سوچ بدلنے کی ضرورت ہے کہ حکومت براہ راست ہر فرد کیلئے ملازمت مہیا کرے گی۔ پاکستان میں ابھرتی ہوئی آئی ٹی معیشت، ڈیجیٹل شعبہ اور فری لانسنگ نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کے نئے راستے کھول رہی ہے جو مستقبل میں معیشت کا اہم سہارا بن سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف…
Read More
پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر، عوام کا جینا محال

پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر، عوام کا جینا محال

پاکستان ایک بار پھر شدید مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا ہے جہاں عام شہری کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ پیٹرول کی قیمت اور بجلی کے نرخ بڑھنے سے روزمرہ اخراجات مزید سنگین ہو گئے ہیں۔ ملک کے بڑے شہروں سے لے کر دیہات تک عوام ایک ہی سوال کر رہے ہیں کہ آخر اس مہنگائی کا خاتمہ کب ہوگا؟ مہنگائی نے صرف غریب طبقہ ہی نہیں بلکہ متوسط طبقہ بھی شدید متاثر کر…
Read More