کرن جوہر کے وزن میں حیرت انگیز کمی، خود فلم ساز نے افواہوں کی حقیقت بتا دی
بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز اور ٹاک شو میزبان کرن جوہر کی حالیہ دبلی پتلی شخصیت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی تھی۔ ہر طرف یہی سوال اٹھ رہا تھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر وزن کیسے کم ہوا؟ کیا واقعی وہ اوزیمپک جیسی مشہور وزن کم کرنے والی دوائی استعمال کر رہے ہیں؟ آخر کار کرن جوہر نے خود خاموشی توڑ دی اور اپنے فٹنس سفر کا دلچسپ راز دنیا کے سامنے رکھ دیا – اور وہ راز نہ کوئی جادوئی گولی ہے، نہ کوئی انجیکشن، بلکہ ایک سادہ سا اصول: دن میں صرف ایک بار کھانا!…
