Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

انٹرٹینمنٹ

عورتوں کے معاملات میں مداخلت مردانگی نہیں، فضا علی کی یاسر نواز پر کھری تنقید

عورتوں کے معاملات میں مداخلت مردانگی نہیں، فضا علی کی یاسر نواز پر کھری تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جاری ایک بحث اُس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گئی جب اداکار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ اور معروف میزبان ندا یاسر کے حق میں بیان دیا، جس کے بعد معاملہ ذاتی نوعیت اختیار کرتا دکھائی دیا۔ ندا یاسر حالیہ دنوں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق اپنے ایک تبصرے کے باعث شدید عوامی تنقید کی زد میں آئیں۔ ان کے بیان کو سوشل میڈیا پر نامناسب اور غیر حساس قرار دیا گیا، جس کے بعد بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر ندا یاسر نے وضاحت کے ساتھ معذرت بھی کر لی تھی۔ تاہم اس معاملے…
Read More
حنا نیازی کی متنازع ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

حنا نیازی کی متنازع ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

راولپنڈی (نوشیر عاصم )پاکستان کی معروف اینکر اور انفوٹینمنٹ شو "سنو تو سہی" کی میزبان حنا نیازی ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا پروگرام نہیں بلکہ ان کی نجی زندگی سے جڑا ایک لمحہ ہے جس نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حنا نیازی نے حال ہی میں اپنی پسند کے شخص کے ساتھ شادی کی، اور شادی کی تمام تقریبات کے دوران ان کی خوبصورتی، اعتماد اور انداز نے مداحوں کو متاثر کیا۔ چند روز قبل ان کے ریسپشن کی تقریب منعقد ہوئی جس…
Read More
ارجن رامپال نے گرل فرینڈ سے 6 سالہ تعلق کے بعد منگنی کی باضابطہ تصدیق کر دی

ارجن رامپال نے گرل فرینڈ سے 6 سالہ تعلق کے بعد منگنی کی باضابطہ تصدیق کر دی

ممبئی:بالی وڈ اداکار ارجن رامپال نے اپنی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمیٹریاڈیس کے ساتھ 6 سالہ رشتے کے بعد منگنی کی باضابطہ تصدیق کر دی۔ یہ اعلان انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران پہلی بار عوام کے سامنے کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکار کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ارجن رامپال، جو حال ہی میں پاکستان مخالف کردار پر مبنی فلم "دھرندر" میں نظر آئے، اپنے کیریئر کے دوران را ون، راجنیتی، اوم شانتی اوم سمیت درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔اداکار نے اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے…
Read More
شہید چوہدری اسلم کی بیوہ کا بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان

شہید چوہدری اسلم کی بیوہ کا بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان

کراچی:سندھ پولیس کے بہادر اور بے خوف افسر شہید چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بھارت کی حالیہ پروپیگنڈا فلم کے خلاف سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بھارتی فلم کو پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔  نورین اسلم نورین اسلم کا کہنا تھا کہ لیاری کے موضوع پر بنائی گئی بھارتی فلم دراصل پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ہے، جس کے پیچھے واضح طور پر سیاسی مقاصد کارفرما ہیں۔انہوں…
Read More
15 سال بعد ’تھری ایڈیٹس‘ کا شاندار سیکوئل متوقع

15 سال بعد ’تھری ایڈیٹس‘ کا شاندار سیکوئل متوقع

ممبئی : بالی ووڈ کی تاریخ کی مقبول ترین اور یادگار فلموں میں شمار ہونے والی ’تھری ایڈیٹس‘ ایک بار پھر سینمائی دنیا میں دھوم مچانے کو تیار ہے۔ معروف فلم ساز راج کمار ہیرانی نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 15 سال بعد اس فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا شائقین طویل عرصے سے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکوئل کا اسکرپٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور فلم کا پری پروڈکشن مرحلہ جاری ہے۔ اس بار سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ فلم کی…
Read More
ہالی ووڈ میں بڑی جنگ، نیٹ فلکس وارنر بروس ڈسکوری کے حصول کے قریب پہنچ گیا

ہالی ووڈ میں بڑی جنگ، نیٹ فلکس وارنر بروس ڈسکوری کے حصول کے قریب پہنچ گیا

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی تاریخ کی ایک بڑی کاروباری جنگ شدت اختیار کر چکی ہے جہاں اسٹریمنگ دیو نیٹ فلکس وارنر بروس ڈسکوری کے قیمتی اسٹوڈیوز اور ڈیجیٹل اسٹریمنگ اثاثے خریدنے کیلئے سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر اُبھر آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیٹ فلکس نے اس سلسلے میں تقریباً 28 ڈالر فی شیئر کی اب تک کی سب سے بڑی پیشکش جمع کرا دی، جو گزشتہ جمعرات کو باضابطہ طور پر دی گئی۔ اسی روز مقابلے میں موجود میڈیا ادارے پیرا ماؤنٹ نے بھی نئی بولی پیش…
Read More
ربیکا خان کی بارات میں ناخوشگوار واقعہ: شادی کی خوشیوں کے بیچ پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئی

ربیکا خان کی بارات میں ناخوشگوار واقعہ: شادی کی خوشیوں کے بیچ پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئی

اسلام آباد : معروف سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کی شادی کی تقریبات جہاں دنوں سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث تھیں، وہیں بارات کے روز پیش آنے والے ایک غیر متوقع واقعے نے اس خوبصورت لمحے کو بھی خبروں کی زینت بنا دیا۔ شادی کے مقام پر اُس وقت اچانک ہلچل مچ گئی جب پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک گاڑی لمحوں میں شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی صاحبزادی اور مقبول کانٹینٹ کریئٹر ربیکا خان گزشتہ رات بارات کے بعد حسین ترین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ربیکا اپنی بارات کے لئے تیار…
Read More
سوشل میڈیا پر بیٹھے زیادہ تر لوگوں کی سوچ گندی ہوچکی ہے،مشی خان

سوشل میڈیا پر بیٹھے زیادہ تر لوگوں کی سوچ گندی ہوچکی ہے،مشی خان

کراچی:معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا صارفین کے رویے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سوشل میڈیا پر بیٹھے کئی افراد کی سوچ ’’انتہائی گندی‘‘ ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محض ایک ویڈیو پوسٹ کرنے پر انہیں بدترین زبان، تضحیک اور سخت ذاتی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشی خان نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں پر حکومت سے مصدقہ معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم یہ ویڈیو…
Read More
مفتی عبدالقوی کا ایشوریا رائے سے نکاح کا دعویٰ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ

مفتی عبدالقوی کا ایشوریا رائے سے نکاح کا دعویٰ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ

کراچی:مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے ایسا دعویٰ کر دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر حیرت اور بحث کی نئی لہر دوڑا دی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چند ماہ میں ایشوریا رائے خود ان کی جانب نکاح کا پیغام بھیجیں گی۔ پوڈکاسٹ میں حیران کن بیان  تفصیلات کے مطابق پوڈکاسٹ میں میزبان کی جانب سے نکاح اور ازدواجی معاملات پر سوالات کیے گئے، جن کے جواب میں مفتی عبدالقوی نے غیر معمولی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ایشوریا…
Read More
اذلان شاہ کا دوسری شادی کا اعلان؛ پہلی اہلیہ کی خاموشی نے مداحوں کو حیران کر دیا

اذلان شاہ کا دوسری شادی کا اعلان؛ پہلی اہلیہ کی خاموشی نے مداحوں کو حیران کر دیا

کراچی:پاکستانی یوٹیوبر اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے مداحوں کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنی پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔یہ اعلان انہوں نے خود انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا تاکہ اس معاملے میں کسی قسم کی غلط فہمی، افواہ یا غلط تشریح پیدا نہ ہو۔ اذلان شاہ کے مطابق یہ فیصلہ اُن کے لیے بھی غیر معمولی ہے، مگر پہلی اہلیہ کی رضا اور مکمل اعتماد کے باعث یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر درخواست کی ہے…
Read More