سلمان خان کے ایک فیصلے پر کرن جوہر سیٹ پر رو پڑے، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ان کہی کہانی سامنے آگئی
بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے ماضی کی ایک یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا جب وہ سپر اسٹار سلمان خان کی وینٹی وین میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔ کرن جوہر، جو ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی یادگار فلموں کے خالق ہیں، نے یہ دلچسپ واقعہ اپنے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں شیئر کیا۔ پوڈکاسٹ کے اس ایپی سوڈ میں نیتی موہن، شکتی موہن اور مکتی موہن مہمان تھیں، جہاں بالی…
