Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

ماہِ رجب میں عمرہ زائرین کا تاریخی ریکارڈ، مسجد الحرام میں ایک کروڑ 48 لاکھ افراد

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ عاشقانِ رسول ﷺ سے بھر گئیں
ماہِ رجب میں عمرہ زائرین کا تاریخی ریکارڈ، مسجد الحرام میں ایک کروڑ 48 لاکھ افراد

مکہ مکرمہ / مدینہ منورہ:جیسے جیسے رمضان المبارک قریب آ رہا ہے، دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادت اور زیارت کے لیے حرمین شریفین کا رخ کر رہی ہے، جس کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں غیر معمولی روحانی مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ صرف ماہِ رجب میں مسجد الحرام آنے والے زائرین کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ گئی۔
وزارت کے بیان کے مطابق ان میں 20 لاکھ سے زائد معتمرین بیرونِ ملک سے سعودی عرب پہنچے۔

سرکاری اعداد و شمار کے تقابلی جائزے سے واضح ہوتا ہے کہ ماہِ رجب میں عمرہ زائرین کی تعداد نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جو حرمین شریفین سے مسلمانوں کی غیر معمولی عقیدت اور وابستگی کا مظہر ہے۔

حکام کے مطابق زائرین کی بڑھتی ہوئی آمد سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ جدید سہولتوں، مؤثر انتظامات، ڈیجیٹل سروسز، بہتر ٹرانسپورٹ اور ہجوم کے کامیاب نظم و نسق پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ماہِ رجب کے دوران غیر معمولی رش کے پیش نظر مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے الگ الگ راستوں کا انتظام کیا گیا تاکہ عبادات میں سہولت اور روانی برقرار رہے۔

مقدس مساجد میں صفائی کے خصوصی انتظامات، آبِ زم زم کی بلا تعطل فراہمی، اور رضاکاروں و سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کی گئی تاکہ معتمرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

سعودی حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ مانیٹرنگ سسٹمز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے زائرین کی آمد و رفت کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا گیا، جس سے عبادات نہایت سکون اور نظم کے ساتھ ادا کی گئیں۔

ماہرین کے مطابق ویزہ پالیسی میں آسانی، ای-سروسز اور جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک نے حالیہ برسوں میں عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

ماہرین کی رائے

ماہرینِ امورِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے حرمین شریفین کے انتظامات کو محض انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ دینی فریضہ سمجھ کر جدید خطوط پر استوار کیا ہے، جس کے مثبت نتائج مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔

ماہِ رجب میں ریکارڈ تعداد میں معتمرین کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی حکومت نے عبادات کے ماحول کو سہولت، تحفظ اور روحانیت کے حسین امتزاج میں بدل دیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور نظم و ضبط نے حرمین شریفین میں ہجوم کے دباؤ کو عبادت کی روانی پر اثرانداز نہیں ہونے دیا۔ یہ ماڈل آئندہ رمضان اور حج سیزن کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

اپنی رائے / کمنٹس میں رائے دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں