تاپسی پنو کا چونکا دینے والا انکشاف، فلم انڈسٹری میں منفی مہمات بے نقاب
اسلام آباد/ممبئی (انٹرٹینمنٹ ڈیسک – غلام مرتضیٰ) بالی ووڈ کی پسِ پردہ دنیا پر ایک بار پھر شدید تنقید سامنے آئی ہے۔ معروف اداکارہ تاپسی پنو نے ایک حالیہ انٹرویو میں انڈسٹری کے اندر چلنے والے منفی پی آر (پبلک ریلیشنز) کے کھیل کو بے نقاب کر دیا۔ 38 سالہ اداکارہ نے کھل کر بتایا کہ آج کل کچھ لوگ نہ صرف اپنی تشہیر کے لیے بلکہ دوسرے فنکاروں کو نیچا دکھانے اور ان کی ساکھ خراب کرنے کے لیے بھی بھاری رقوم خرچ کر رہے ہیں۔ تاپسی نے انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے جان بوجھ…
