سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی و مقامی منڈیوں میں تاریخی اضافہ، عوام حیران و پریشان
دنیا بھر میں سونا ایک بار پھر معاشی غیر یقینی صورتِ حال میں سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن گیا ہے، اور یہی رجحان عالمی منڈی سے لے کر پاکستان کی مقامی مارکیٹ تک، قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ آج جمعہ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں نے نئی بلندیاں چھو لیں، جس سے نہ صرف سرمایہ کاروں کو منافع ہوا بلکہ عام صارفین کے لیے خریداری ایک خواب بنتی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے ایک اور بڑا چھلانگ…
