مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، پاک افغان تنازع فوراً ختم کروا سکتا ہوں: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی سفارتی طاقت اور اثر و رسوخ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگر چاہیں تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو فوری طور پر ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس تنازعے کے حل کو "بہت آسان" قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جنگوں کا خاتمہ پسند ہے، اور وہ خطے میں امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر پیدا ہونے والی تازہ کشیدگی سے…
