اسرائیل سے واپسی پر پاک افغان تنازع دیکھوں گا، میرا مقصد انعام نہیں انسانیت ہے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر امن کے لیے کردار ادا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ کشیدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جنہیں وہ اسرائیل سے واپسی کے فوراً بعد تفصیل سے دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات اسرائیل کے دورے کے دوران ائیر فورس ون میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔ “مجھے ابھی پتا چلا…
