22 ہزار ایکڑ پر دنیا کے عظیم ترین فوجی ہیڈکوارٹر کا افتتاح، مصر نے دفاعی طاقت کا نیا معیار قائم کر دیا
خصوصی رپورٹ: غلام مرتضیٰ مصر نے جدید دفاعی انفراسٹرکچر کے میدان میں ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے عالمی دفاعی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ مصر کے صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر عبدالفتاح السیسی نے نئے اسٹریٹجک فوجی ہیڈکوارٹر "آکٹاگون" (Octagon) کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جسے دنیا کے سب سے بڑے مکمل تعمیر شدہ فوجی اور قومی سلامتی کے ہیڈکوارٹرز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یہ عظیم الشان دفاعی کمپلیکس مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت نیو ایڈمنسٹریٹو کیپیٹل میں تعمیر کیا گیا ہے، جو قاہرہ سے تقریباً 45 کلومیٹر مشرق…
