ایران میں مظاہرے بے قابو، ملک بھر میں مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ نافذ
کراچی :(ایم اے زیب رضا )ایران ایک بار پھر شدید داخلی بحران کی زد میں آ چکا ہے، جہاں بدترین معاشی حالات کے باعث عوامی غصہ سڑکوں پر پھٹ پڑا ہے۔ دارالحکومت تہران سمیت ملک کے طول و عرض میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، جبکہ حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ نافذ کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے نیٹ بلاکس نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی شام سے ایران میں قومی سطح پر انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جو بظاہر بڑھتے ہوئے احتجاج کو دبانے کی ایک کوشش سمجھی…
