اسرائیل اور حماس میں امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق،جنگ بندی آج متوقع
امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان برسوں سے جاری خونریز تنازع کے خاتمے کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں فریقین نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کا بنیادی مقصد جنگ کا اختتام اور خطے میں انسانی بحران کو کم کرنا ہے۔ یہ تاریخی پیش رفت مصر کے شہر شرم الشیخ میں طے پانے والے مذاکرات کے نتیجے میں سامنے آئی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے براہِ راست کردار ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اعلان کیا کہ معاہدے کے…
