بھارت ہمارا قریبی دوست ہے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا نئی دہلی میں بیٹھ کر اعلان
بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتی مشن دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ نئی دہلی اب کابل میں قائم اپنے تکنیکی مشن کو باقاعدہ طور پر سفارتخانے کی سطح پر اپ گریڈ کرے گا۔ یہ اعلان بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب امیر خان متقی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کیا، جو اس وقت بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ دورہ طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا باضابطہ دورہ…
