اسرائیلی کابینہ نے ٹرمپ پلان کے تحت جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی، غزہ پر حملے بدستور جاری
یروشلم سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ جنگ بندی منصوبے کے اہم خدوخال کی منظوری دے دی ہے۔ اس معاہدے کا مقصد دو سال سے جاری تباہ کن جنگ کے خاتمے اور حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کو ممکن بنانا ہے۔ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مختصر سرکاری بیان میں صرف یرغمالیوں کی رہائی کے پہلو پر زور دیا گیا، تاہم معاہدے کے دیگر متنازع نکات جیسے فوجی انخلا، انسانی امداد کی بحالی اور بارڈر کھولنے — کو بیان سے جان…
