کیا سفید یا بھورے انڈے کی غذائیت مختلف ہوتی ہے؟ حقیقت کیا ہے؟
کراچی: سفید یا بھورے انڈے، آخر کون سا زیادہ غذائیت رکھتا ہے؟ یہ سوال عرصہ دراز سے لوگوں کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے۔ اکثر گھروں میں انڈے کے رنگ کی بنیاد پر غذائیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق حقیقت اس عام خیال سے بالکل مختلف ہے۔ ہیلتھ لائن ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے غذائی اجزاء میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف عام دستیاب ہیں بلکہ غذائیت کے لحاظ سے بھی مکمل اور متوازن غذا کہلاتے ہیں۔ ایک انڈہ انسانی جسم کو…
