پاکستان میں تمباکو نوشی خطرناک حد تک بڑھ گئی، ماہرین کا فوری اقدامات پر زور
اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ مشاورتی اجلاس میں ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تمباکو نوشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تمباکو کی تشہیر، فروخت اور استعمال پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔ یہ اجلاس سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کے زیرِ اہتمام ہوا، جس میں ماہرینِ صحت، پالیسی سازوں، میڈیا نمائندوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا موضوع تھا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی عالمی تمباکو وبا رپورٹ 2025 اور تمباکو کی تشہیر و سرپرستی کے عالمی طریقۂ…
