Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

All News

ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے موجودہ سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ’’ایک کو مائنس کرنے‘‘ کی پالیسی اختیار کی گئی تو اس کے نتائج پورے نظام کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی تجارتی سودے کا معاملہ نہیں کہ ایک چیز کم کر دی جائے اور باقی نظام چلتا رہے؛ ایسے اقدامات کے بعد حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر ایک…
Read More
ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ، امریکا میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں: صدر ٹرمپ

ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ، امریکا میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں: صدر ٹرمپ

پنسلوانیا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تجارتی پالیسی کو اپنی حکومت کی کامیابی کا ستون قرار دیا اور کہا کہ ٹیرف اب ان کا سب سے پسندیدہ لفظ بن چکا ہے کیونکہ اسی ذریعے سے امریکہ میں اربوں ڈالر کی آمد ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان محصولات سے حاصل ہونے والی رقوم کے ذریعے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی جا چکی ہے جس سے زرعی شعبے کو سہارا ملا اور دیہی معیشت کو استحکام حاصل ہوا۔ معیشت اور سرمایہ کاری پر…
Read More
پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری،آئی ایم ایف نے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری،آئی ایم ایف نے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

واشنگٹن : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے ایک اور بڑی مالیاتی سہولت کی منظوری دے دی ہے۔ واشنگٹن میں منعقد ہونے والے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی نئی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے ملک کو جاری معاشی دباؤ سے نمٹنے میں وقتی سہارا ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ رقم سات ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (Extended Fund Facility – EFF) پروگرام کے تحت منظور کی…
Read More
بھارتی برآمدات خطرے میں، وائٹ ہاؤس سے سخت پیغام

بھارتی برآمدات خطرے میں، وائٹ ہاؤس سے سخت پیغام

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید سخت تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے عالمی تجارتی حلقوں میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران صدر نے بھارت کی جانب سے امریکی مارکیٹ میں چاول کی بڑی مقدار میں برآمدات پر سوال اٹھاتے ہوئے واضح کیا کہ اب بھارت کو بغیر محصولات کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ صدر ٹرمپ نے اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے براہِ راست استفسار کیا کہ بھارت کو امریکہ میں چاول…
Read More
شارجہ میں 6 روزہ بچی کے دانت نکل آئے،غیر معمولی واقعے پر ڈاکٹر بھی حیران

شارجہ میں 6 روزہ بچی کے دانت نکل آئے،غیر معمولی واقعے پر ڈاکٹر بھی حیران

شارجہ : متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں طبّی دنیا کو حیران کرنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پیدائش کے صرف چھ دن بعد ایک نومولود بچی کے منہ میں دانت ظاہر ہو گئے۔ اس حیرت انگیز حالت نے والدین کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کو بھی ششدر کر دیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کمسن بچی مہرہ عبدالرحمان کی ولادت 3 دسمبر 2025 کو ام القوین کے خلیفہ اسپتال میں ہوئی۔ گھر میں معمول کے معائنے کے دوران اہل خانہ نے جب اس کے منہ میں ایک ننھا سا دانت دیکھا تو حیرانی کے…
Read More
سائنس دانوں کا بڑا دعویٰ،مضر اثرات سے پاک وزن گھٹانے کی نئی دوا تیار

سائنس دانوں کا بڑا دعویٰ،مضر اثرات سے پاک وزن گھٹانے کی نئی دوا تیار

نیویارک/لندن : موٹاپے اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آ گئی ہے جہاں سائنسدانوں نے ایک ایسے نئے کیمیائی مرکب کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے جو بغیر کسی نمایاں مضر اثر کے وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ محققین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں ایسی ادویات بنانے کا راستہ ہموار کرے گی جو مؤثر ہونے کے ساتھ ساتھ محفوظ بھی ہوں گی۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ مرکب جسم میں میٹابولزم کو براہِ راست متحرک کرتا ہے جس کے نتیجے میں توانائی کے استعمال کی رفتار میں اضافہ اور بلڈ…
Read More
15 سال بعد ’تھری ایڈیٹس‘ کا شاندار سیکوئل متوقع

15 سال بعد ’تھری ایڈیٹس‘ کا شاندار سیکوئل متوقع

ممبئی : بالی ووڈ کی تاریخ کی مقبول ترین اور یادگار فلموں میں شمار ہونے والی ’تھری ایڈیٹس‘ ایک بار پھر سینمائی دنیا میں دھوم مچانے کو تیار ہے۔ معروف فلم ساز راج کمار ہیرانی نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 15 سال بعد اس فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا شائقین طویل عرصے سے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکوئل کا اسکرپٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور فلم کا پری پروڈکشن مرحلہ جاری ہے۔ اس بار سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ فلم کی…
Read More
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یو اے ای کا بڑا عزم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یو اے ای کا بڑا عزم

دبئی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم نے بھرپور اعتماد کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم فی الحال کسی ایک حریف پر توجہ مرکوز نہیں کر رہی بلکہ تمام تر توجہ اپنی تیاریوں اور کارکردگی پر مرکوز ہے۔ ان کے مطابق جس روز ٹیم نے مکمل صلاحیتوں کے ساتھ میدان میں قدم رکھا، کسی بھی ٹیم کو شکست دینا ممکن ہوسکتا ہے۔ ورلڈ کپ رواں برس فروری تا…
Read More
پنجاب بڑی تباہی سے محفوظ، بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار

پنجاب بڑی تباہی سے محفوظ، بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار

لاہور / فیصل آباد / بہاولپور:پنجاب ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچ گیا ہے جب انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر صوبے کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹر، بارودی مواد، موبائل فونز اور نقد رقوم بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق زیرِ حراست افراد کے قبضے سے حساس سرکاری و نجی مقامات اور اہم اداروں کی تصاویر، ویڈیوز اور…
Read More
الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان کو بطور چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کے بعد ملکی سیاست میں ایک بڑی اور فیصلہ کن پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی حیثیت عملی طور پر ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ پہلے ہی رجسٹریشن سے محرومی کے باعث پارٹی انتخابی عمل سے باہر ہو چکی تھی، تاہم اب الیکشن کمیشن کے تازہ فیصلے نے پی ٹی آئی کو مکمل طور پر غیر مؤثر اور غیر فعال سیاسی قوت بنا دیا ہے۔ باخبر سیاسی…
Read More