اگر انجری نہ ہوئی تو ’انشاءاللہ‘ ایک ہزار گول کروں گا، رونالڈو کا عزم
کراچی (رپورٹ ۔غلام مرتضی)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنی عظمت کا لوہا منواتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ مشرقِ وسطیٰ کے بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب سوکر ایوارڈز کی شاندار تقریب میں دیا گیا، جہاں رونالڈو نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ سال 2025 کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے مختلف مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول اسکور کیے، جو…
