شیخ محمد بن زاید کا پہلا سرکاری دورۂ پاکستان مکمل، تجارت و سرمایہ کاری پر پیش رفت
اسلام آباد:(غلام مرتضی )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے صدرِ مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ریاست اردوکے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان کا شاہی طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا، جہاں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فضاء میں سلامی پیش کی۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ…
