Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

علاقائی استحکام

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج پاکستان پہنچیں گے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(غلام مرتضی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ یہ ان کا صدر کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورۂ پاکستان ہے، جو وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اقتصادی تعاون اور علاقائی استحکام سمیت اہم شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔ معزز مہمان کے شایانِ شان استقبال کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام تیاریاں مکمل…
Read More
بھارت مقبوضہ کشمیر کا ڈیموگرافک نقشہ بدل رہا ہے، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

بھارت مقبوضہ کشمیر کا ڈیموگرافک نقشہ بدل رہا ہے، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بار پھر واضح انداز میں الزام عائد کیا ہے کہ افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں استعمال ہو رہی ہے اور افغان طالبان پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے والے عناصر کے خلاف موثر اقدام کرنے میں ناکام ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ملکی اور خارجی امور کے خصوصی نکات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت یورپی یونین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک فورم میں شرکت کی۔…
Read More
افغانستان کے اسلحہ اسٹاک خطے میں عدم استحکام بڑھا رہے ہیں، پاکستان کی تشویش

افغانستان کے اسلحہ اسٹاک خطے میں عدم استحکام بڑھا رہے ہیں، پاکستان کی تشویش

نیویارک: جنوبی ایشیا کی سلامتی کی نازک عمارت کو لاحق ایک خاموش مگر مہلک خطرے نے عالمی توجہ حاصل کر لی ہے جہاں پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کی ناجائز اسلحہ تک رسائی کو ایک علاقائی وباء قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جدید اسلحے کی غیر قانونی ترسیل کو روکا جائے جو نہ صرف افغان سرزمین کو عدم استحکام کی لپیٹ میں لے رہا ہے بلکہ پڑوسی ممالک کی سرحدوں کو بھی دہشت کی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ یہ…
Read More
استنبول میں پاکستان و افغانستان مذاکرات ناکام، طالبان حکومت کا رویہ مایوس کن قرار

استنبول میں پاکستان و افغانستان مذاکرات ناکام، طالبان حکومت کا رویہ مایوس کن قرار

پاکستان کی سفارتی کوششوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے، جہاں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے اکتوبر 2025 میں استنبول میں منعقدہ پاک افغان مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں تارڑ نے واضح کیا کہ مذاکرات کا بنیادی ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا، مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کوئی قابل عمل یقین دہانی نہ دی۔ انہوں نے افغان وفد کی الزام تراشی، ٹال مٹول اور حیلے بہانوں کو ناکامی کی جڑ قرار…
Read More