عالمی طوفان کی جھوٹی پیش گوئی، گھانا میں نبوت کا دعویٰ کرنے والا گرفتار
افریقی ملک گھانا میں عالمی طوفان سے متعلق جعلی پیش گوئی کرنے اور نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے شخص کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا ہے۔ نامعلوم افراد نے اس کشتی کو آگ لگا دی جسے مبینہ طور پر عالمی تباہی سے نجات کا واحد ذریعہ قرار دیا جا رہا تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کو نبی کہلانے والے شخص، جسے ’’ایبو نوح‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے دعویٰ کیا تھا کہ 25 دسمبر 2025 کو پوری دنیا ایک بڑے طوفان کی لپیٹ میں آ جائے گی اور صرف وہی افراد محفوظ رہیں گے…
