میسی کی سچن ٹنڈولکر سے تاریخی ملاقات، ایک دوسرے کو کون سے یادگار تحفے دیے؟
ممبئی / اسپورٹس ڈیسک:فٹبال کے عالمی سپر اسٹار لیونل میسی اور کرکٹ کے بادشاہ سچن ٹنڈولکر کی ملاقات نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے شائقین کے دل جیت لیے۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونے والی اس خصوصی ملاقات کو "10/10 لمحہ" قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ فٹبال اور کرکٹ کے دو عظیم ترین کھلاڑی دونوں نمبر 10 کے ساتھ پہلی بار ایک اسٹیج پر اکٹھے ہوئے۔ سچن کا میسی کو نایاب تحفہملاقات کے دوران سچن ٹنڈولکر نے میسی کو بھارت کی 10 نمبر والی خصوصی جرسی پیش کی، جو ہمیشہ سے ان کی پہچان اور کامیابی کی علامت…
