Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

All News

قلعے جیسے گھر سے سیف روم تک صدر مادورو کو پکڑنے کے لیے امریکی کارروائی کی کہانی

قلعے جیسے گھر سے سیف روم تک صدر مادورو کو پکڑنے کے لیے امریکی کارروائی کی کہانی

تحریر:حامد اقبال راؤ امریکہ میں ہفتے کے روز علی الصبح چار بج کر اکیس منٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے ذریعے اعلان کیا کہ ایک جرات مندانہ امریکی آپریشن کے نتیجے میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس اعلان کے تقریباً سات گھنٹے بعد صدر ٹرمپ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں نکولس مادورو کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی، وہ اسپورٹس لباس میں ملبوس تھے اور ان کے ہاتھ میں پانی کی بوتل نظر آ رہی تھی۔ صدر ٹرمپ…
Read More
پاکستان کا مقامی تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کامیابی سے تجربہ، دفاعی صلاحیت میں تاریخی اضافہ

پاکستان کا مقامی تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کامیابی سے تجربہ، دفاعی صلاحیت میں تاریخی اضافہ

لاہور(حسین احمد )پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کر لیا ہے، جسے قومی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جو قومی ایرو اسپیس اور دفاعی خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ تیمور ویپن سسٹم 600 کلومیٹر تک کی رینج رکھتا ہے اور دشمن کے زمینی و بحری اہداف کو انتہائی درستگی کے…
Read More
پاکستانیوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ، ماہانہ آمدن 82 ہزار روپے تک پہنچ گئی

پاکستانیوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ، ماہانہ آمدن 82 ہزار روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد:(فہیم اختر)حکومت کے تازہ ترین ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدنی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں اوسط ماہانہ آمدنی 82 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 سے 2025 کے دوران شہریوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ ہوا، تاہم اسی مدت میں گھریلو اخراجات میں 113 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث اوسط ماہانہ گھریلو اخراجات 79 ہزار روپے ہو گئے ہیں۔ سروے…
Read More
طبی میدان میں انقلاب: ایک سیکنڈ میں گہرے زخم سے بہتا خون روکنے والا جدید اسپرے تیار

طبی میدان میں انقلاب: ایک سیکنڈ میں گہرے زخم سے بہتا خون روکنے والا جدید اسپرے تیار

طبی دنیا میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جنوبی کوریا کے ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAIST) کے محققین نے ایسا جدید طبی پاؤڈر تیار کر لیا ہے جو شدید اور گہرے زخموں سے بہنے والا خون صرف ایک سیکنڈ میں روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ انقلابی پاؤڈر AGCL Powder کہلاتا ہے، جو ایک نئی نسل کا مؤثر ہیمرواسٹیٹک ایجنٹ ہے۔ زخم پر براہِ راست چھڑکنے کے فوراً بعد یہ خون کے ساتھ کیمیائی تعامل میں آتا ہے اور لمحوں میں ایک مضبوط ہائیڈروجل حفاظتی تہہ میں تبدیل ہو جاتا ہے، جو خون کے…
Read More
انسان نے کتوں سے پہلے کون سا جانور پالا؟ حیران کن سائنسی انکشاف

انسان نے کتوں سے پہلے کون سا جانور پالا؟ حیران کن سائنسی انکشاف

کراچی (رپورٹ۔غلام مرتضی)ایک نئی سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ انسانوں نے کتوں کو پالنے سے ہزاروں سال پہلے بھیڑیوں کو گھریلو جانور کے طور پر اپنایا تھا۔ یہ حیران کن شواہد سوئیڈن کے ایک جزیرے میں دریافت ہونے والی قدیم باقیات سے سامنے آئے ہیں، جو انسانی تہذیب اور جانوروں کے تعلق کی تاریخ پر نئی روشنی ڈالتے ہیں۔ اسٹاک ہوم یونیورسٹی سے وابستہ محققین کے مطابق سوئیڈن کے ایک جزیرے میں واقع اسٹورا فورور نامی غار سے قبل از تاریخ بھیڑیوں کی باقیات دریافت ہوئی ہیں، جو تقریباً 3 ہزار سے 5 ہزار سال قدیم ہیں۔ یہ…
Read More
سال 2026 کا آغاز خوشخبری سے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

سال 2026 کا آغاز خوشخبری سے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد:(حسین احمد )  حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔  نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت…
Read More
سوشل میڈیا خیر و شر دونوں کا ذریعہ بن سکتا ہے، ذمہ دارانہ استعمال ناگزیر ہے،ڈاکٹر محمد طاہر القادری

سوشل میڈیا خیر و شر دونوں کا ذریعہ بن سکتا ہے، ذمہ دارانہ استعمال ناگزیر ہے،ڈاکٹر محمد طاہر القادری

لاہور: (فہیم اختر )تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک نہایت طاقتور ذریعۂ اظہار ہے، جو خیر اور شر دونوں کے فروغ کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے اس کا استعمال اعلیٰ اخلاقی اقدار، سچائی اور ذمہ داری کے ساتھ ہونا چاہیے۔ وہ گزشتہ روز منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران سے گفتگو کر رہے تھے، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور اس کے اخلاقی تقاضوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ دور میں…
Read More
فنگر پرنٹس کا مسئلہ ختم، نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک سہولت متعارف کرا دی

فنگر پرنٹس کا مسئلہ ختم، نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک سہولت متعارف کرا دی

لاہور(رمیز حسین )فنگر پرنٹس کی تصدیق میں پیش آنے والی دیرینہ مشکلات کے خاتمے کے لیے نادرا نے ایک اہم اور جدید سہولت متعارف کرا دی ہے، جس سے لاکھوں شہریوں کو براہِ راست ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی نظام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ایسے افراد جو بڑھاپے، بیماری یا کسی طبی مسئلے کے باعث فنگر پرنٹس فراہم نہیں کر سکتے، اب متبادل طریقے سے اپنی شناخت کی تصدیق کرا سکیں گے۔ نادرا ترجمان کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی خصوصی…
Read More
امریکا اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ کیوں پڑی؟ فنانشل ٹائمز کی چشم کشا رپورٹ

امریکا اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ کیوں پڑی؟ فنانشل ٹائمز کی چشم کشا رپورٹ

اسلام آباد (رضا طاہر )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ اقتدار میں امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات غیر معمولی سردمہری کا شکار ہو گئے ہیں، جسے ماہرین دونوں ممالک کے روابط کی بدترین سطح قرار دے رہے ہیں۔ معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری نے بھارت کی معیشت، خارجہ پالیسی اور طاقتور کاروباری حلقوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندوتوا پر مبنی داخلی پالیسیوں اور غیر متوازن خارجہ حکمتِ عملی نے امریکا…
Read More
پیسوں کی پریشانی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا سبب بن سکتی ہے:تحقیق

پیسوں کی پریشانی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا سبب بن سکتی ہے:تحقیق

لاہور (رپورٹ ۔غلام مرتضی) پیسوں کی پریشانی محض ذہنی دباؤ تک محدود نہیں رہتی بلکہ یہ دل کی صحت پر بھی گہرے اور منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے، اور اس حقیقت کی تصدیق جدید سائنسی تحقیقات بھی کرتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق جب کوئی شخص طویل عرصے تک مالی مسائل اور عدمِ تحفظ کا شکار رہتا ہے تو اس کے جسم میں اسٹریس ہارمونز، خصوصاً کورٹی سول کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ ہارمون بلڈ پریشر میں اضافے، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی اور دل کی شریانوں پر غیر معمولی دباؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ مسلسل مالی…
Read More