Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

All News

سوشل میڈیا بچوں کی ذہانت پر وار کرنے لگا؛ نئی تحقیق نے والدین کو خبردار کر دیا

سوشل میڈیا بچوں کی ذہانت پر وار کرنے لگا؛ نئی تحقیق نے والدین کو خبردار کر دیا

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تازہ تحقیق نے والدین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال نہ صرف بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو متاثر کر رہا ہے بلکہ ان کی ذہنی نشوونما پر بھی منفی اثر ڈال رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق، روزانہ گھنٹوں سوشل میڈیا پر وقت گزارنے والے بچوں کی دماغی صلاحیتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے ان کی یادداشت، مطالعے کی مہارت اور الفاظ کے ذخیرے میں کمزوری پیدا ہو رہی ہے۔ 13 سال سے کم عمر…
Read More
ناران میں جنات کا وجود حقیقت ہے، خود دیکھا اور سنا:حرا سومرو

ناران میں جنات کا وجود حقیقت ہے، خود دیکھا اور سنا:حرا سومرو

معروف اداکارہ حرا سومرو نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران نہایت چونکا دینے والے انکشافات کیے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔ پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے معاشرتی رویوں، نوجوان نسل کے تعلقات، رنگت سے جُڑے تعصبات اور روحانی و ماورائی دنیا سے متعلق اپنے تجربات اور مشاہدات بیان کیے۔ گفتگو کے دوران حرا سومرو نے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کو "بوائے فرینڈ" اور "گرل فرینڈ" جیسے غیر سنجیدہ رشتوں میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا…
Read More
گرین کیپس کی بڑی کامیابی، ایک فتح نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا

گرین کیپس کی بڑی کامیابی، ایک فتح نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (2025–27) کے پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ جنوبی افریقا کے خلاف فتح نے گرین کیپس کو رینکنگ میں نمایاں بہتری دلائی ہے۔ دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان نے 12 پوائنٹس اپنے نام کیے، جس کے ساتھ اس کی جیت کا تناسب 100 فیصد ہے۔ یہ کارکردگی اس نئے سائیکل کا متاثر کن آغاز قرار دی جا رہی ہے۔ موجودہ ٹیبل میں پاکستان سے آگے صرف آسٹریلیا موجود ہے، جس نے اب تک اپنے تینوں…
Read More
مودی سرکار کے زخم پر نمک چھڑک دیا، ٹرمپ نے 7 طیارے گرنے کا پھر ذکر کر دیا

مودی سرکار کے زخم پر نمک چھڑک دیا، ٹرمپ نے 7 طیارے گرنے کا پھر ذکر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کے امکانات پیدا ہو گئے تھے، تاہم ان کی بروقت سفارتی مداخلت نے اس ممکنہ تباہی کو ٹال دیا۔ ٹرمپ نے گفتگو میں بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی اس حد تک پہنچ چکی تھی کہ کسی بھی لمحے دونوں ممالک ایک خوفناک جنگ میں داخل ہو سکتے تھے۔ ان کے مطابق، انہوں نے اپنے سفارتی ذرائع کے ذریعے دونوں ملکوں کو پیچھے ہٹنے پر قائل کیا اور اس طرح لاکھوں…
Read More
گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سانگ "مہندی والی رات”جلد ریلیز کے لیے تیار،ویڈیو پوسٹر جاری

گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سانگ "مہندی والی رات”جلد ریلیز کے لیے تیار،ویڈیو پوسٹر جاری

۔لاہور: شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو جگانے والی معروف فنکارہ فضا علی ایک بار پھر مداحوں کو خوش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا نیا ویڈیو سانگ "مہندی والی رات" جلد ریلیز ہونے جا رہا ہے، جس کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو سانگ پاکستانی ثقافت، خاص طور پر شادی بیاہ کی روایتی تقریبات کو مدنظر رکھتے ہوئے شوٹ کیا گیا ہے، جس میں ملک کی رنگا رنگ روایات کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ گانے کی ہدایتکاری نامور ڈائریکٹر عادل عسکری نے کی…
Read More
سیلاب زدہ علاقوں میں شدید سردی کی پیش گوئی، غذائی بحران کا خطرہ بڑھ گیا

سیلاب زدہ علاقوں میں شدید سردی کی پیش گوئی، غذائی بحران کا خطرہ بڑھ گیا

پاکستان اس سال اپنی تاریخ کے ایک انتہائی سرد موسمِ سرما کی لپیٹ میں آنے والا ہے، جس کی بنیادی وجہ ماہرین کے مطابق لا نینا (La Niña) کی موجودہ لہر ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس موسمی رجحان کے اثرات سے ملک کے بیشتر شمالی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہ سکتا ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں بارشیں ہلکی یا معمول کے مطابق رہیں گی۔ اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں اس سردی کا سب سے…
Read More
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا کامیاب آغاز، پاکستانی ٹیم نے نئی امید جگا دی: شان مسعود

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا کامیاب آغاز، پاکستانی ٹیم نے نئی امید جگا دی: شان مسعود

لاہور:قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے جنوبی افریقا کے خلاف فتح کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے بھرپور عزم اور متحدہ حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ’’یہ جیت ہمارے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ ٹیم نے جس جذبے کے ساتھ مقابلہ کیا، اس سے مستقبل کے لیے اعتماد بڑھا ہے۔‘‘ کپتان نے واضح کیا کہ پچھلے…
Read More
طلاق کا جشن! بھارتی ماں نے بیٹے کو دودھ سے نہلا کر شادی جیسی رسومات ادا کیں، ویڈیو وائرل

طلاق کا جشن! بھارتی ماں نے بیٹے کو دودھ سے نہلا کر شادی جیسی رسومات ادا کیں، ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان بن گیا ہے، جہاں ایک ماں نے اپنے بیٹے کی طلاق پر جشن مناتے ہوئے اسے دودھ سے غسل دیا   بالکل اسی طرح جیسے شادی کے موقع پر دلہا کو نہلایا جاتا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر "ڈی کے برادر" نامی ڈیجیٹل کریئیٹر کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ منظر انٹرنیٹ پر چھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اب تک تین ملین سے زائد صارفین یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں اور مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک تقریب…
Read More
اداکارہ شرمین علی ذہنی دباؤ کا شکار، طلاق کے بعد عدم تحفظ میں مبتلا

اداکارہ شرمین علی ذہنی دباؤ کا شکار، طلاق کے بعد عدم تحفظ میں مبتلا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور معروف اداکارہ شرمین علی نے اپنی ذاتی زندگی سے جڑی ایک انتہائی حساس اور جذباتی حقیقت کا انکشاف کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ "میرا درد نہ جانے کوئی"، "سنگِ مر مر"، "آتش"، "قسمت"، "پیار کے صدقے"، "پردیس" اور "دل بنجارا" جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی شرمین علی نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران کھلے دل سے اپنی طلاق اور اس کے بعد کی زندگی کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں سب سے زیادہ مشکل مرحلہ…
Read More
مومنہ مستحسن کی شاندار واپسی کا عندیہ،مداحوں کی خوشی دیدنی

مومنہ مستحسن کی شاندار واپسی کا عندیہ،مداحوں کی خوشی دیدنی

پاکستان کی نامور اور خوبصورت آواز کی مالک گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ایک طویل وقفے کے بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی کا عندیہ دے کر اپنے مداحوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی ہے۔ عرصے سے موسیقی کے منظرنامے سے غائب رہنے والی مومنہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سرگرمیوں کی جھلک دکھا کر ایک بار پھر اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔ مومنہ مستحسن، جنہوں نے کوک اسٹوڈیو سمیت متعدد معروف پلیٹ فارمز پر اپنی منفرد آواز کا جادو جگایا، اب ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دل جیتنے کو تیار نظر آتی ہیں۔ انہوں نے حال…
Read More