امریکی دباؤ کے سامنے بھارت بے نقاب، روسی تیل کی خریداری میں 50 فیصد کمی
بھارت کی آزاد اور خودمختار خارجہ پالیسی کے دعوے ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں، جب امریکہ کے دباؤ کے نتیجے میں نئی دہلی نے روسی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی کر دی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریفائنریوں نے روس سے خام تیل کی خریداری 50 فیصد تک کم کر دی ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بھارت عالمی طاقتوں کے دباؤ سے خود کو آزاد نہیں رکھ پایا۔ امریکہ کا سخت مؤقف، بھارت کا جھکاؤ واشنگٹن ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکہ اور بھارت کے درمیان کئی اعلیٰ سطحی مذاکرات…
