میرعلی میں خودکش حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 4 خوارج واصلِ جہنم
شمالی وزیرستان کے حساس ترین علاقے میرعلی میں ایک بڑا سانحہ سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی کی بدولت ٹل گیا۔ دشمن کے ناپاک عزائم اُس وقت خاک میں ملا دیے گئے جب خوارج نے خودکش حملے کے ذریعے سیکیورٹی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس واقعے میں چار دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے، جب کہ الحمدللہ! پاکستان کی بہادر افواج کے دستوں کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا۔ بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے حملے کے لیے ایک بارود سے لدی گاڑی…
