ناران میں جنات کا وجود حقیقت ہے، خود دیکھا اور سنا:حرا سومرو
معروف اداکارہ حرا سومرو نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران نہایت چونکا دینے والے انکشافات کیے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔ پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے معاشرتی رویوں، نوجوان نسل کے تعلقات، رنگت سے جُڑے تعصبات اور روحانی و ماورائی دنیا سے متعلق اپنے تجربات اور مشاہدات بیان کیے۔ گفتگو کے دوران حرا سومرو نے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کو "بوائے فرینڈ" اور "گرل فرینڈ" جیسے غیر سنجیدہ رشتوں میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا…
