زندگی کا اصل تماشا اب شروع ہوگا،طلاق کے بعد نئی زندگی پر کھل کر بات:سارہ عمیر
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا اصل ’’تماشا‘‘ اب شروع ہونے جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ریئلٹی شو ’’تماشا گھر‘‘ کا تماشا تو محض دو ہفتوں میں ختم ہوا، مگر اب ان کی حقیقی زندگی کے امتحانات کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اداکارہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، نجی زندگی اور ریئلٹی شو کے تجربات پر تفصیلی گفتگو کی۔ سارہ عمیر نے انکشاف کیا کہ ’’تماشا گھر‘‘ میں شرکت کے لیے انہیں اپنے چھ سال اور ساڑھے چار سال کے کم سن…
