طلاق کا جشن! بھارتی ماں نے بیٹے کو دودھ سے نہلا کر شادی جیسی رسومات ادا کیں، ویڈیو وائرل
بھارت میں ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان بن گیا ہے، جہاں ایک ماں نے اپنے بیٹے کی طلاق پر جشن مناتے ہوئے اسے دودھ سے غسل دیا بالکل اسی طرح جیسے شادی کے موقع پر دلہا کو نہلایا جاتا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر "ڈی کے برادر" نامی ڈیجیٹل کریئیٹر کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ منظر انٹرنیٹ پر چھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اب تک تین ملین سے زائد صارفین یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں اور مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک تقریب…
