Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

All News

تیرہ حلقوں کے ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن نے چھ قومی اور چھ صوبائی نشستیں جیت کر میدان مار لیا

تیرہ حلقوں کے ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن نے چھ قومی اور چھ صوبائی نشستیں جیت کر میدان مار لیا

اسلام آباد:پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے 13 حلقوں کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے جن کے مطابق مسلم لیگ ن نے شاندار برتری کے ساتھ سیاسی میدان مار لیا ہے۔ ان انتخابات میں تحریک انصاف کے خالی ہونے والے تمام حلقوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی چھ میں سے چھ نشستیں اور پنجاب اسمبلی کی سات میں سے چھ نشستیں جیت لی ہیں۔ یہ نتائج نہ صرف حکمران جماعت کے لیے سیاسی تقویت کا باعث بنے بلکہ یہ تحریک انصاف کے امیدواروں یا ان کی…
Read More
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 خوارج ہلاک، 3 اہلکار شہید

پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 خوارج ہلاک، 3 اہلکار شہید

پشاور:خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر پر پیر کی صبح خودکش حملے کی کوشش کی گئی، جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ حملے کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ بہادری سے مقابلہ کرنے والے 3 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حملہ اس وقت شروع ہوا جب ایک خودکش بمبار نے ایف سی ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے فوراً بعد دو دیگر دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کی…
Read More
بھارتی میڈیا نے تیجس طیارہ حادثے کا الزام امریکا پر ڈال دیا

بھارتی میڈیا نے تیجس طیارہ حادثے کا الزام امریکا پر ڈال دیا

بھارت میں تیجس جنگی طیارے کے حالیہ حادثے کے بعد ایک بار پھر ’’گودی میڈیا‘‘ حرکت میں آگیا ہے اور روایتی انداز میں بھارتی دفاعی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے ذمہ داری امریکا کے سر ڈالنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ بھارتی چینلز اور اینکرز حادثے کے تکنیکی پہلوؤں سے زیادہ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ امریکا نے مبینہ طور پر بھارت کے دفاعی پروگراموں میں دانستہ رکاوٹیں ڈالی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی اینکر ارنب گوسوامی اور سابق فوجی افسر جنرل (ر) بخشی نے حادثے کے فوراً بعد دعویٰ کیا کہ تیجس کا حادثہ…
Read More
فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان سے جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی

فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان سے جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی

امریکا کے بعد اب ایک فرانسیسی کمانڈر کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق سامنے آگئی ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے پاکستانی فضائی دفاع کے سامنے مکمل طور پر ناکام رہے۔ یہ اعتراف انڈو پیسفک فورم کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جسے دنیا بھر کی عسکری قیادت نے خصوصی توجہ سے مانیٹر کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 6 اور 7 مئی کو ہونے والی اس فضائی جھڑپ کو جدید طیاروں، عالمی سطح پر تربیت یافتہ پائلٹس اور دفاعی ٹیکنالوجیز کی حقیقی آزمائش…
Read More
سردی میں مونگ پھلی کے بعد پانی پینا فائدہ یا نقصان؟ اصل حقیقت جانیں

سردی میں مونگ پھلی کے بعد پانی پینا فائدہ یا نقصان؟ اصل حقیقت جانیں

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں خشک میوہ جات کی بہار آجاتی ہے اور گھروں میں چٹخاروں کا موسم شروع ہوجاتا ہے۔ انہی میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور ہر طبقے کی پہنچ میں رہنے والی چیز ہے مونگ پھلی۔ لیکن اس مقبول ترین اسنیک کے ساتھ ایک پرانی بحث بھی ہمیشہ جڑی رہتی ہے کیا مونگ پھلی کھانے کے بعد فوراً پانی پینا نقصان دہ ہوتا ہے؟ بچپن سے بڑوں کے مشورے کانوں میں گونجتے رہے ہیں کہ مونگ پھلی کے بعد پانی پینے سے گلے میں خراش، کھانسی یا جلن ہوسکتی ہے۔ لیکن…
Read More
سیاست نے کھیل بگاڑ دیا، بھارت عالمی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی سے محروم

سیاست نے کھیل بگاڑ دیا، بھارت عالمی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی سے محروم

بھارت کے منفی رویوں اور کھیلوں میں سیاسی مداخلت نے ایک بار پھر اس کی عالمی سطح پر ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سفارتی تنازعات اور کھیلوں میں غیر ضروری سیاست نے نہ صرف اس کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو متاثر کیا بلکہ اب بھارت اگلے برس شیڈول اوور 40 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی سے بھی محروم ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھیلوں کی عالمی تنظیموں نے بھارت کے رویے کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کی میزبانی واپس لے لی ہے، جس کے بعد یہ میگا ایونٹ ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ…
Read More
دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

دبئی:دبئی میں جاری انٹرنیشنل ایئر شو کے آخری روز ایک افسوسناک اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جب بھارت کا جنگی طیارہ تیجس فضائی مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حادثے نے نہ صرف ایئر شو کو اچانک روکنے پر مجبور کر دیا بلکہ بھارتی فضائیہ کو ایک بار اور انٹرنیشنل لیول پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق   دبئی ایئر شو میں دنیا کے کئی ممالک کے جدید ترین طیارے، دفاعی سازوسامان اور ٹیکنالوجیز نمائش کے لیے پیش کیے جا رہے تھے۔ اسی دوران…
Read More
بھارت مقبوضہ کشمیر کا ڈیموگرافک نقشہ بدل رہا ہے، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

بھارت مقبوضہ کشمیر کا ڈیموگرافک نقشہ بدل رہا ہے، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بار پھر واضح انداز میں الزام عائد کیا ہے کہ افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں استعمال ہو رہی ہے اور افغان طالبان پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے والے عناصر کے خلاف موثر اقدام کرنے میں ناکام ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ملکی اور خارجی امور کے خصوصی نکات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت یورپی یونین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک فورم میں شرکت کی۔…
Read More
فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

فیصل آباد:ملک کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ایک ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک پور کے علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری کے اندر سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ اس المناک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے، جن میں خواتین، بچے اور فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اس نے نہ صرف فیکٹری کی عمارت کو لرزا کر رکھا بلکہ اس کے اردگرد موجود کئی رہائشی گھروں کی چھتیں بھی یکے بعد دیگرے منہدم ہو گئیں۔ علاقے…
Read More
ایف-35 بمقابلہ ایس یو-57، دنیا کا سب سے خطرناک جنگی طیارہ کون سا؟

ایف-35 بمقابلہ ایس یو-57، دنیا کا سب سے خطرناک جنگی طیارہ کون سا؟

واشنگٹن / ماسکو:دنیا بھر میں فضائی جنگی برتری ہمیشہ سے دفاعی تجزیہ کاروں، عسکری ماہرین اور ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والوں کا اہم موضوع رہی ہے، لیکن حالیہ دنوں میں یہ بحث ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہے کہ امریکا کا ایف-35 لائٹننگ ٹو زیادہ خطرناک ہے یا روس کا ایس یو-57 فیلون۔ دونوں ممالک کے یہ جدید ترین ففتھ جنریشن جنگی طیارے میدانِ جنگ میں اپنی الگ الگ صلاحیتوں کے باعث دنیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایف-35 اور ایس یو-57 کے درمیان مقابلہ دراصل…
Read More