پی ایس ایل لندن روڈ شو،جلوہ گر ہونے والے بڑے اسٹارز کے نام منظرِ عام پر آگئے
لندن :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو عالمی سطح پر مزید متعارف کرانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک شاندار روڈ شو کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کی میزبانی کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈز کرے گا۔ اس حوالے سے اب اُن نامور کرکٹ اسٹارز کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں جو اس خصوصی تقریب میں شرکت کر کے ایونٹ کو چار چاند لگائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق یہ روڈ شو 7 دسمبر کو سہ پہر تین بجے لندن میں منعقد ہو گا جہاں پی ایس ایل کی عالمی تشہیر، سرمایہ…
