Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

faheem001

321 Posts
امریکی نیشنل گارڈز کی 20 سالہ زخمی اہلکار دم توڑ گئیں، صدر ٹرمپ کی تصدیق

امریکی نیشنل گارڈز کی 20 سالہ زخمی اہلکار دم توڑ گئیں، صدر ٹرمپ کی تصدیق

واشنگٹن:امریکی دارالحکومت میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نیشنل گارڈز کی 20 سالہ اہلکار سارا بیک اسٹروم دم توڑ گئیں۔ چند روز قبل وائٹ ہاؤس سے چند گلیوں کے فاصلے پر افغان شہری کی گھات لگا کر فائرنگ کے باعث وہ شدید زخمی ہوئی تھیں۔ ان کی وفات کی باضابطہ تصدیق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے تھینکس گیونگ کے روز سروس ممبرز سے گفتگو کے دوران سارا بیک اسٹروم کے انتقال کا اعلان کیا اور انہیں ’’شاندار، باصلاحیت اور باوقار‘‘ نوجوان اہلکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جون 2023 میں سروس…
Read More
ملک بھر میں زہریلا دودھ سپلائی کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، متعدد اہم گرفتاریاں

ملک بھر میں زہریلا دودھ سپلائی کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، متعدد اہم گرفتاریاں

ہری پور:خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ہری پور کے حطار انڈسٹریل زون میں رات گئے بڑی اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی اور مضر صحت دودھ تیار کرنے والے ملک گیر نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ کارروائی میں نہ صرف فیکٹری کو سیل کیا گیا بلکہ تین ملزمان کو موقع سے گرفتار بھی کرلیا گیا۔ فیکٹری سے بڑی مقدار میں خطرناک کیمیکلز، خام مال، مشینری اور مضر صحت دودھ سے بھرے ٹینکرز برآمد ہوئے جنہیں فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔ پنجاب سے ملک بھر تک زہریلا دودھ سپلائی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی…
Read More
امریکا نے ترقی پذیر ممالک کی امیگریشن بند کر دی، 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز متاثر

امریکا نے ترقی پذیر ممالک کی امیگریشن بند کر دی، 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز متاثر

واشنگٹن ڈی سی:امریکا میں نیشنل گارڈ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی میں غیر معمولی اور تاریخ کے سخت ترین اقدامات کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام ترقی پزیر (تھرڈ ورلڈ) ممالک سے امیگریشن کو "مستقل طور پر معطل" کر رہے ہیں، جبکہ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کا فوراً جامع سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 29 سالہ افغان نژاد رحمان اللہ لاکنوال نے مبینہ طور پر نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس…
Read More
بچوں کا اسکرین ٹائم اتنا بھی بُرا نہیں! نئی تحقیق نے عام تاثر بدل دیا

بچوں کا اسکرین ٹائم اتنا بھی بُرا نہیں! نئی تحقیق نے عام تاثر بدل دیا

ایڈیلیڈ:آسٹریلیا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق نے بچوں اور نوجوانوں کے اسکرین ٹائم سے متعلق برسوں سے قائم منفی تاثر کو چیلنج کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق مخصوص ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال بچوں کی صحت، خوراک اور جسمانی سرگرمیوں پر مثبت اثرات ڈال سکتا ہے، جو والدین کے لیے ایک حیران کن انکشاف ہے۔ تحقیق نے نئی بحث چھیڑ دی یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے محققین نے 18 سال سے کم عمر 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں اور نوجوانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔یہ اپنی نوعیت کا ایک بڑا تجزیہ تھا، جس میں اسکرین ٹائم کے…
Read More
سری لنکا کے لیے فائنل کا ٹکٹ یا ایئرپورٹ کی راہ؟ آج کا میچ قسمت کا فیصلہ کرے گا

سری لنکا کے لیے فائنل کا ٹکٹ یا ایئرپورٹ کی راہ؟ آج کا میچ قسمت کا فیصلہ کرے گا

راولپنڈی:سری لنکا کی ٹیم آج سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی قسمت آزمانے کے لیے پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن مقابلے میں میدان میں اترے گی۔یہ میچ سری لنکا کے فائنل میں پہنچنے یا سیریز سے باہر ہونے کا حتمی فیصلہ کرے گا، جبکہ پاکستان پہلے ہی تینوں میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔ اہم لیگ میچ  سیریز کے آخری لیگ میچ کا آغاز آج شام 6 بجے ہوگا۔اگر سری لنکا یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گا۔تاہم شکست کی صورت میں ان کی امیدیں صرف…
Read More
مفتی عبدالقوی کا ایشوریا رائے سے نکاح کا دعویٰ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ

مفتی عبدالقوی کا ایشوریا رائے سے نکاح کا دعویٰ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ

کراچی:مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے ایسا دعویٰ کر دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر حیرت اور بحث کی نئی لہر دوڑا دی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چند ماہ میں ایشوریا رائے خود ان کی جانب نکاح کا پیغام بھیجیں گی۔ پوڈکاسٹ میں حیران کن بیان  تفصیلات کے مطابق پوڈکاسٹ میں میزبان کی جانب سے نکاح اور ازدواجی معاملات پر سوالات کیے گئے، جن کے جواب میں مفتی عبدالقوی نے غیر معمولی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ایشوریا…
Read More
نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد امریکا نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں

نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد امریکا نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے نے امریکی سیکیورٹی اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے نتیجے میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بڑا اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس کے نزدیک ڈیوٹی پر موجود نیشنل گارڈز کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، جس کے باعث دونوں شدید زخمی ہوئے اور تاحال انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ…
Read More
سرکاری و تعلیمی اداروں کے باہر سیاسی جلسوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی

سرکاری و تعلیمی اداروں کے باہر سیاسی جلسوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ تقریبات اور سیاسی اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر ایک اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی اداروں، سرکاری مقامات اور انتظامی دفاتر کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں کے احاطے کا استعمال صرف ان کے مخصوص مقاصد کے لیے ہونا چاہیے، اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینا نہ صرف ان اداروں کے تقدس کے خلاف ہے بلکہ بنیادی سرگرمیوں میں شدید خلل کا باعث بنتا ہے۔ عدالتی…
Read More
ہانگ کانگ میں 31 منزلہ عمارت میں بھیانک آگ؛ 44 افراد ہلاک، شہر ماتم میں ڈوب گیا

ہانگ کانگ میں 31 منزلہ عمارت میں بھیانک آگ؛ 44 افراد ہلاک، شہر ماتم میں ڈوب گیا

ہانگ کانگ کے مصروف علاقے تائی پو میں ایک فلک بوس رہائشی عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ نے پورے شہر کو لرزا دیا۔ 31 منزلہ عمارت اور اس سے جڑے رہائشی کمپلیکس میں بھڑکنے والی اس آگ نے دو ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کو شدید متاثر کیا، جبکہ سانحے میں 44 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ آگ کے بعد پورا علاقہ گھنے سیاہ دھوئیں سے ڈھک گیا، اور رہائشی چیخ و پکار کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکلتے دکھائی دیے۔ فائر بریگیڈ نے ایمرجنسی کا بلند ترین لیول نافذ کردیا عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق چلینجنگ صورتحال…
Read More
مردہ ماں کا روپ دھار کر برسوں تک پنشن لینے والا شخص پکڑا گیا

مردہ ماں کا روپ دھار کر برسوں تک پنشن لینے والا شخص پکڑا گیا

اٹلی میں ایک شخص کی سنسنی خیز اور خوفناک جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے، جو اپنی مردہ ماں کا بہروپ بدل کر برسوں تک پنشن وصول کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق یہ شخص اپنی ماں کے انتقال کو چھپانے کے لیے نہ صرف خاتون جیسے کپڑے پہنتا تھا بلکہ میک اپ، زیورات اور بالوں کی کٹنگ بھی بالکل ماں جیسی رکھتا تھا تاکہ حکومتی ریکارڈ میں اسے زندہ ظاہر کیا جا سکے۔یہ ناقابلِ یقین واقعہ اٹلی کے علاقے Mantua میں سامنے آیا، جہاں 56 سالہ بیروزگار شخص نے اپنی 82 سالہ ماں کے انتقال کو 3 سال تک چھپائے رکھا…
Read More