بابر اعظم بھی ’ڈک کنگز‘ کی فہرست میں شامل ٹی ٹوئنٹی میں صائم ایوب اور عمر اکمل کا ریکارڈ برابر
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ایسا ریکارڈ برابر کرلیا ہے جسے بیٹرز عام طور پر پسند نہیں کرتے۔ وہ عمر اکمل اور صائم ایوب کے ساتھ صفر پر آؤٹ ہونے کے مشترکہ ریکارڈ پر آگئے ہیں۔ آخری لیگ میچ میں بابر اعظم مسلسل دوسری بار صفر پر آؤٹ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی۔185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 29 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گنوائی، جس…
