ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا کامیاب آغاز، پاکستانی ٹیم نے نئی امید جگا دی: شان مسعود
لاہور:قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے جنوبی افریقا کے خلاف فتح کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے بھرپور عزم اور متحدہ حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ’’یہ جیت ہمارے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ ٹیم نے جس جذبے کے ساتھ مقابلہ کیا، اس سے مستقبل کے لیے اعتماد بڑھا ہے۔‘‘ کپتان نے واضح کیا کہ پچھلے…
