Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

پاکستان عدلیہ

قرآن پر فیصلے ہمارے قانون کا حصہ نہیں، ایسا ہوتا تو جیلیں خالی ہوتیں، سپریم کورٹ

قرآن پر فیصلے ہمارے قانون کا حصہ نہیں، ایسا ہوتا تو جیلیں خالی ہوتیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد:(فہیم اختر)سپریم کورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس ملک شہزاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پر فیصلے کرنا ہمارے قانونی نظام کا حصہ نہیں، اگر ایسا ہوتا تو ملک کی جیلیں خالی ہو چکی ہوتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق فیصلے شواہد اور گواہی کی بنیاد پر ہوتے ہیں، نہ کہ محض حلف پر۔ یہ ریمارکس مخالفین کے گھر اور جانور جلانے کے الزام میں نامزد ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے دوران دیے گئے، جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔ چیف جسٹس…
Read More
صدر مملکت کی جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کی منظوری

صدر مملکت کی جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کی منظوری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق، صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈی نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی تعمیل میں جاری کیا گیا ہے، جس میں عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تقرری کو غیر…
Read More
عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں ؛جسٹس حسن رضوی کے سخت ریمارکس

عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں ؛جسٹس حسن رضوی کے سخت ریمارکس

اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے برطرف سیلزمین مزمل رفیق کی درخواست پر سماعت کے دوران غیر معمولی سخت ریمارکس دیتے ہوئے کیس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔ جسٹس حسن رضوی نے درخواست گزار کو 27ویں آئینی ترمیم پڑھنے اور کسی سینئر وکیل سے مشورہ کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ “وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے”۔ سماعت کے اہم لمحات تفصیلات کے مطابق درخواست گزار مزمل رفیق نے موقف اختیار کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے 12 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا گیا اور لاہور ہائیکورٹ…
Read More
سپریم کورٹ میں دلچسپ مکالمہ،ہمارے پاس تو ویسے بھی کھونے کو کچھ نہیں بچا

سپریم کورٹ میں دلچسپ مکالمہ،ہمارے پاس تو ویسے بھی کھونے کو کچھ نہیں بچا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی عدالت نمبر 3 میں ایک عام سی اپیل کی سماعت کے دوران اچانک ایسا منظر بنا کہ سنجیدگی قہقہوں میں ڈھل گئی۔ جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ فیصل آباد کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے ایک پولیس افسر کے خلاف دی گئی سخت آبزرویشنز کی اپیل پر سماعت کر رہا تھا جب ڈی آئی جی اسلام آباد ہیڈ کوارٹر ملک جمیل ظفر اپنے وکیل شاہ خاور کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ شاہ خاور نے بتایا کہ ان کے موکل اس وقت فیصل آباد میں ایس پی…
Read More
27ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ میں ہلچل، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفے دے دیے

27ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ میں ہلچل، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفے دے دیے

اسلام آباد: پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک تلخ اور نازک موڑ آ گیا ہے جہاں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے فوراً بعد صدر مملکت کو اپنے استعفیٰ نامے پیش کر دیے جو عدلیہ کی آزادی، آئینی جمہوریت اور انصاف کے نظام پر ایک گہرے سوال کی علامت بن گئے ہیں اور اس اقدام نے ملک بھر میں سیاسی اور قانونی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کا 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ نامہ ایک دستاویز سے زیادہ ایک…
Read More