Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

تازہ ترین

انقرہ کے قریب طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام جاں بحق

انقرہ کے قریب طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام جاں بحق

انقرہ، ترکیہ:لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے تصدیق کی ہے کہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قریب پیش آنے والے ایک المناک طیارہ حادثے میں لیبیا کے آرمی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد علی الحداد سمیت کئی اعلیٰ عسکری حکام جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس حادثے نے لیبیا کی سیاسی اور عسکری قیادت کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ افسوسناک خبر انہیں نہایت دکھ اور رنج کے ساتھ موصول ہوئی۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ حادثے…
Read More
بچوں کے لیے صرف سبزیوں پر مبنی غذا، فائدہ مند یا نقصان دہ؟

بچوں کے لیے صرف سبزیوں پر مبنی غذا، فائدہ مند یا نقصان دہ؟

بچوں کے لیے صرف سبزیوں پر مشتمل غذا بعض حالات میں صحت بخش ثابت ہو سکتی ہے، تاہم اگر اس کی درست منصوبہ بندی نہ کی جائے تو یہی غذا نقصان دہ بھی بن سکتی ہے۔ اصل فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ خوراک کتنی متوازن ہے اور بچوں کو نشوونما کے لیے ضروری تمام غذائی اجزاء کس حد تک فراہم ہو رہے ہیں۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق اگر سبزیوں پر مبنی غذا مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ دی جائے تو اس کے کئی مثبت فوائد سامنے آ سکتے ہیں۔ ایسی غذا دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے،…
Read More
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد(غلام مرتضی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریکِ انصاف کو ایک مرتبہ پھر سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت بات چیت کے دروازے بند نہیں کر رہی، تاہم غیر قانونی مطالبات اور دباؤ کی سیاست کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مذاکرات کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ اگر وہ واقعی خلوصِ نیت کے ساتھ بات چیت کے خواہاں ہیں تو حکومتِ پاکستان بھی ڈائیلاگ کے لیے پوری…
Read More
پاک بھارت جنگ سب سے خطرناک تھی، آٹھ طیارے تباہ ہوئے: صدر ٹرمپ

پاک بھارت جنگ سب سے خطرناک تھی، آٹھ طیارے تباہ ہوئے: صدر ٹرمپ

فلوریڈا:امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا میں آٹھ بڑی جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا، جن میں سب سے زیادہ خطرناک پاک بھارت جنگ تھی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اس کے منفی اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جاتے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مئی میں ہونے والی اس جنگ کے دوران آٹھ جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم…
Read More
بولڈ ڈانس مناظر کے ساتھ علی ظفر کا نیا البم ’’روشنی‘‘ ریلیز

بولڈ ڈانس مناظر کے ساتھ علی ظفر کا نیا البم ’’روشنی‘‘ ریلیز

نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے پندرہ سال کے طویل وقفے کے بعد اپنا چوتھا میوزک البم ’’روشنی‘‘ شائقین کے لیے پیش کر دیا ہے، جو ریلیز ہوتے ہی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ بولڈ ڈانس مناظر، جدید موسیقی اور گہرے جذباتی رنگ اس البم کو علی ظفر کے ماضی کے کام سے مختلف اور نمایاں بناتے ہیں۔ ’’روشنی‘‘ میں مجموعی طور پر 12 گانے شامل کیے گئے ہیں، جن میں علی ظفر نے مختلف موسیقی کے معروف ناموں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ البم میں السٹیر الون، طلحہ انجم، ڈی جے شاہ رخ اور علی حیدر کے…
Read More
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت کا نیا تاریخی ریکارڈ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت کا نیا تاریخی ریکارڈ

وانا/واشنگٹن:دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے دولت کے حوالے سے ایک نیا عالمی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق ان کی مجموعی دولت 750 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 دسمبر کو ایلون مسک کی دولت کا حجم تقریباً 600 ارب ڈالر تک پہنچ چکا تھا، تاہم امریکی عدالت کی جانب سے ٹیسلا میں ان کی تنخواہ سے متعلق 2018 کا پیکیج بحال کیے جانے کے بعد ان کی دولت میں غیر معمولی…
Read More
2023 کے بحران کے بعد بڑی پیش رفت، زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے پانچ گنا اضافہ

2023 کے بحران کے بعد بڑی پیش رفت، زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے پانچ گنا اضافہ

کراچی(عطا مصطفی ):پاکستان کی معیشت نے ایک اور نمایاں پیش رفت حاصل کر لی ہے، جہاں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022ء کے بعد اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21.1 ارب ڈالر کی سطح عبور کر چکے ہیں، جسے معاشی بحالی اور ملکی قیادت پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 15.9 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث ملک…
Read More
پاکستان سعودی دفاعی تعلقات میں نئی بلندی، آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز میڈل عطا

پاکستان سعودی دفاعی تعلقات میں نئی بلندی، آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز میڈل عطا

راولپنڈی(غلام مرتضی):چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران مملکت کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز عطا کر دیا گیا، جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال، اسٹریٹجک شراکت داری اور بدلتے ہوئے جغرافیائی…
Read More
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی

اسلام آباد:(فہیم اختر )توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جرم ثابت ہونے پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جبکہ دونوں پر فی کس ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں سنایا۔ عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ اپنے الزامات ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور دونوں ملزمان…
Read More
پاکستان سمیت کئی ممالک غزہ استحکام فورس کا حصہ بننے پر غور کر رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

پاکستان سمیت کئی ممالک غزہ استحکام فورس کا حصہ بننے پر غور کر رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

اسلا م ا   ٓباد(غلام مرتضی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کچھ ممالک نے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجنے کی پیشکش کی ہے، جس پر امریکا انتہائی شکر گزار ہے۔ تاہم، ابھی تک کسی بھی ملک سے فوجی تعاون کی حتمی یقین دہانی نہیں حاصل کی گئی۔ مارکو روبیو نے امریکی وزارت خارجہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مختلف ممالک، جن میں پاکستان بھی شامل ہے، نے غزہ میں امن و امان کے قیام کے لیے فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے۔…
Read More