Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

All News

جب میں، میں نہیں رہتا

جب میں، میں نہیں رہتا

✍️ زیرِ لب – قسط سوم تحریر؛غلام مرتضی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آدمی آئینے میں خود کو دیکھتا ہے...اور پہچان نہیں پاتا۔نہ چہرہ اپنا لگتا ہے،نہ آنکھوں کی روشنی وہی ہوتی ہے،اور نہ ہی مسکراہٹ میں وہ خلوص رہتا ہے۔بس ایک خالی پن ہوتا ہے ۔جیسے کوئی اندر سے رفتہ رفتہ ختم ہو رہا ہو،مگر دنیا کی نظروں میں ابھی تک "ٹھیک" ہے۔یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب انسان اپنے آپ سے بچھڑ چکا ہوتا ہے۔ ہم کیا تھے، اور کیا بن گئے؟ ہم سب نے زندگی میں وہ لمحے جھیلے ہیں جہاں ہم نے خود کو بدلتے…
Read More
موسمِ سرما کی آمد، وائرل انفیکشنز کا خطرہ کیسے بچاؤ ممکن ہے؟

موسمِ سرما کی آمد، وائرل انفیکشنز کا خطرہ کیسے بچاؤ ممکن ہے؟

جیسے ہی موسمِ گرما رخصت ہوتا ہے اور خنکی کی پہلی لہر فضا میں شامل ہوتی ہے، ویسے ہی وائرل انفیکشنز کا خطرہ سر اٹھانے لگتا ہے۔ نزلہ، زکام، کھانسی، فلو اور سانس کی دیگر بیماریاں سرد موسم میں بڑی تیزی سے پھیلتی ہیں۔ ان بیماریوں کا نشانہ زیادہ تر وہ افراد بنتے ہیں جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو، جن میں بچے، عمر رسیدہ افراد، اور دائمی امراض میں مبتلا مریض شامل ہیں۔ سردی کے موسم میں لوگوں کا زیادہ تر وقت بند کمروں میں گزرنا معمول بن جاتا ہے۔ یہ رجحان وائرس کے پھیلاؤ کو آسان بنا دیتا…
Read More
مراکش کی نوجوان ٹیم کا کارنامہ، چلی میں دنیا کو حیران کر دیا

مراکش کی نوجوان ٹیم کا کارنامہ، چلی میں دنیا کو حیران کر دیا

کراچی:عرب اور افریقی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ فراموش لمحہ  مراکش کی انڈر 20 فٹبال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرکے نہ صرف ایک خواب کو حقیقت بنایا بلکہ عالمی فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا۔ ارجنٹائن جیسی طاقتور ٹیم کو دو گول سے شکست چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں واقع جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مراکش نے جنوبی امریکا کی فٹبال کی دیوہیکل ٹیم ارجنٹائن کو 0-2 سے شکست دے کر سب کو حیرت زدہ کر دیا۔…
Read More
خابی لیم زندہ ہیں! کار حادثے کی خبریں جھوٹی نکلیں، جانیں حقیقت

خابی لیم زندہ ہیں! کار حادثے کی خبریں جھوٹی نکلیں، جانیں حقیقت

سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار خابی لیم کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں گردش کرتی رہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک ہولناک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تاہم، ان خبروں کی صداقت سے پردہ اٹھ گیا ہے اور حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے  خابی لیم زندہ، خیریت سے اور مکمل صحت مند ہیں۔  تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر گزشتہ چند دنوں کے دوران یوٹیوب، فیس بک، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور دیگر پلیٹ فارمز پر ایسی پوسٹس وائرل ہوئیں جن میں ایک بری طرح تباہ شدہ گاڑی…
Read More
انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ، علیمہ خان کے تیسری بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ، علیمہ خان کے تیسری بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاجی مظاہرے کے مقدمے میں تحریک انصاف کی رہنما   علیمہ خان کی عدم حاضری پر ایک بار پھر سخت کارروائی کرتے ہوئے تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے راولپنڈی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ علیمہ خان کو فوری گرفتار کرکے 22 اکتوبر 2025 کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ 11 ملزمان، علیمہ خان غیر حاضر، عدالت برہم انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ عدالت میں پیش…
Read More
پیوٹن کی شرائط مانو یا تباہی کے لیے تیار ہو جاؤ،ٹرمپ کا زیلینسکی پر دباؤ

پیوٹن کی شرائط مانو یا تباہی کے لیے تیار ہو جاؤ،ٹرمپ کا زیلینسکی پر دباؤ

واشنگٹن : روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ایک انتہائی اہم اور نازک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کے دوران انہیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور دیا۔ برطانوی جریدے ’فنانشل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے واضح الفاظ میں زیلینسکی کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے روس کی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو پیوٹن یوکرین کو مکمل تباہی سے دوچار کر سکتا ہے۔ مشرقی یوکرین پر تنازع، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے…
Read More
قومی گندم پالیسی 2025-26 منظور، کسانوں کو منافع بخش قیمت دینے کا اعلان

قومی گندم پالیسی 2025-26 منظور، کسانوں کو منافع بخش قیمت دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں قومی گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت آئندہ سیزن میں کسانوں سے گندم 3500 روپے فی من کے حساب سے خریدی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد کسانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا اور ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ قومی سطح پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے نمائندے، وفاقی وزراء، متعلقہ ادارے اور کسان تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم…
Read More
تھک گیا ہوں

تھک گیا ہوں

تحریر:غلام مرتضی کل رات دیر تک نیند نہیں آئی۔ایسا اکثر ہوتا ہے جب دن بھر کی مصروفیت گزرنے کے بعد انسان اپنے آپ سے ملتا ہے۔خاموشی میں، اندھیرے میں، روشنی سے دور...اور وہاں صرف ایک ہی آواز ہوتی ہے   اندر کی۔وہ جو سارا دن دبی رہتی ہے، مصروفیات کے نیچے، تعلقات کے نیچے، خبروں اور سرخیوں کے نیچے۔مگر رات کے آخری پہر میں، وہ دھیرے سے کان کے قریب آتی ہے اور پوچھتی ہے:"تو خوش ہے؟" کیا ہم خوش ہیں؟کبھی سوچا ہے؟یا خوشی بھی اب محض ایک پوسٹ ہے جس پر تبصرے آتے ہیں:"ماشاءاللّٰہ""دل خوش ہو گیا""کاش ہم بھی وہاں…
Read More
زیرِ لب

زیرِ لب

تعارفِ سیریز: "زیرِ لب" تحریر: غلام مرتضی کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو نہ کہی جاتی ہیں، نہ سنی جاتی ہیں — مگر دل میں دیر تک گونجتی ہیں۔ایسی ہی باتوں کو لفظوں کا روپ دے کر ہم پیش کر رہے ہیں "زیرِ لب" کے عنوان سے ایک سلسلہ وار کالم،جہاں باتیں ہوں گی  کہی ہوئی، ان کہی، سنی ہوئی، سہنی ہوئی۔ "زیرِ لب" صرف ایک کالم نہیں، ایک کیفیت ہے۔یہ اُن احساسات کی ترجمانی ہے جو ہمارے روزمرہ کے شور میں کہیں دب جاتے ہیں– سیاست کے تلخ لمحات،– سماج کی بدلتی سوچ،– رشتوں کے نرم کونے،– یادوں کی…
Read More
پاکستان مخالف پوسٹ کے بعد راشد خان تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

پاکستان مخالف پوسٹ کے بعد راشد خان تنقید کی زد میں، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کے حالیہ اقدام نے نہ صرف کرکٹ شائقین کو حیرت میں ڈال دیا بلکہ خطے میں جاری کشیدہ سیاسی ماحول کو مزید ہوا دینے کا باعث بھی بن رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز سے راشد خان کی وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی، لیکن سوشل میڈیا پر اچانک اس رشتے کو توڑنے کے انداز نے ان کے کردار پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ راشد خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا ذکر خاموشی…
Read More