کمرشل بینک دو روز کھلے رکھنے کا اعلان، ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ہنگامی حکمتِ عملی
خصوصی رپورٹ: غلام مرتضیٰ ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار کو بند رہنے والی کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں 23 اور 24 مئی کو کھلی رکھنے کے فیصلے نے کاروباری حلقوں، ٹیکس دہندگان اور عام شہریوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر کیا گیا تاکہ سرکاری ڈیوٹیز، ٹیکسز اور دیگر واجبات کی بروقت وصولی یقینی بنائی جا سکے۔ دونوں روز بینک صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کریں گے۔ معاشی ماہرین کے مطابق…
