بجلی بلوں پر جعلی کیو آر کوڈ کا نیا فراڈ، صارفین کی نجی معلومات خطرے میں
خصوصی رپورٹ: غلام مرتضیٰ ملک بھر میں بجلی صارفین کیلئے ایک نیا سائبر فراڈ خطرے کی گھنٹی بن گیا ہے، جہاں ہیکرز اور جرائم پیشہ عناصر بجلی بلوں پر موجود کیو آر کوڈ اور جعلی لنکس کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاور ڈویژن نے اس بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر عوام کیلئے خصوصی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صارفین کسی بھی مشکوک لنک، ڈیجیٹل فارم یا غیر مصدقہ پلیٹ فارم پر اپنی معلومات ہرگز درج نہ کریں۔ پاور ڈویژن کے مطابق بعض عناصر شہریوں کو سبسڈی، ریلیف یا…
