سال 2026 کا آغاز خوشخبری سے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد:(حسین احمد ) حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت…
