Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

موسمیاتی تبدیلی

بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظامِ زندگی مفلوج

بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظامِ زندگی مفلوج

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں اور مختلف شاہراہوں کی بندش کے باعث سیاح اور مقامی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔ متعدد حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے پیشِ نظر صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں شدید برفانی طوفان جاری ہے، کوئٹہ زیارت شاہراہ پر درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ چمن اور گردونواح میں 100 سے زائد…
Read More
ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت کو شدید خطرات سے دوچار قرار دے دیا

ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت کو شدید خطرات سے دوچار قرار دے دیا

کراچی:ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے علاقائی تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور عالمی مالی حالات میں سختی، پاکستان سمیت مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور افغانستان کے لیے معاشی بحالی کے عمل کو شدید خطرات سے دوچار کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ دباؤ کا شکار ہیں۔ ورلڈ بینک کی گلوبل اکنامک پروسپیکٹس جنوری 2026 رپورٹ کے مطابق اگرچہ 2025 کے دوران کئی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی کارکردگی توقعات سے بہتر رہی، تاہم مستقبل کا معاشی منظرنامہ غیر یقینی صورتحال، جغرافیائی کشیدگی اور موسمی خطرات کے باعث تشویشناک ہوتا…
Read More
ایشیائی ممالک میں تباہ کن طوفان، سیلاب ایک ہفتے میں 1100 سے زائد افراد ہلاک

ایشیائی ممالک میں تباہ کن طوفان، سیلاب ایک ہفتے میں 1100 سے زائد افراد ہلاک

اسلام آباد : ایشیائی خطے کے مختلف ممالک حالیہ دنوں میں قدرتی آفات کی سنگین لہر کی زد میں آ گئے ہیں جہاں سمندری طوفانوں، مسلسل موسلا دھار بارشوں، شدید سیلاب اور خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق صرف ایک ہفتے کے عرصے میں 1100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاکھوں شہری بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے  مطابق  تباہی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مختلف ممالک میں امدادی…
Read More
بے گھر پاکستانی بچے ڈپریشن، بے چینی اور ذہنی صدمے کا شکار؛ ماہرین کی تشویشناک رپورٹ

بے گھر پاکستانی بچے ڈپریشن، بے چینی اور ذہنی صدمے کا شکار؛ ماہرین کی تشویشناک رپورٹ

لاہور: چودہ سالہ عائشہ جب اپنی چھت پر کھڑی ہوتی ہے تو سورج نہیں دکھتا، صرف گھٹن بھری زرد دھند نظر آتی ہے۔ سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے،بے چینی اور ذہنی صدمے کا شکار ہیں۔ آنکھیں جلتی ہیں اور دل میں ایک عجیب سا خوف بیٹھا رہتا ہے کہ کہیں کلاسیں پھر بند نہ ہو جائیں، کہیں سکول پھر سیلاب نہ بہا لے جائے۔ عائشہ اُن لاکھوں پاکستانی بچوں میں سے ایک ہے جن کی بچپن کی رنگینیں موسمیاتی تباہیوں نے چھین لی ہیں۔ حالیہ سیلاب نے ان کا گھر اور سکول دونوں بہا لیے، اسموگ نے سانس چھین…
Read More