ایشیائی ممالک میں تباہ کن طوفان، سیلاب ایک ہفتے میں 1100 سے زائد افراد ہلاک
اسلام آباد : ایشیائی خطے کے مختلف ممالک حالیہ دنوں میں قدرتی آفات کی سنگین لہر کی زد میں آ گئے ہیں جہاں سمندری طوفانوں، مسلسل موسلا دھار بارشوں، شدید سیلاب اور خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق صرف ایک ہفتے کے عرصے میں 1100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاکھوں شہری بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تباہی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مختلف ممالک میں امدادی…
