Our website use cookies to improve and personalize your experience and to display advertisements(if any). Our website may also include cookies from third parties like Google Adsense, Google Analytics, Youtube. By using the website, you consent to the use of cookies. We have updated our Privacy Policy. Please click on the button to check our Privacy Policy.

All News

"جدید دور کی غلامی اور پرائیویٹ سکولوں کی استانیاں”

"جدید دور کی غلامی اور پرائیویٹ سکولوں کی استانیاں”

تحریر:سحر ارشد پرائیویٹ سکول ہمارے معاشرے میں ایک نمایاں حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ والدین ان کے نت نئے "چونچلوں" سے پہلے ہی نالاں رہتے ہیں۔ بھاری فیسوں کے بوجھ تلے دبے ان والدین کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ کتابیں، کاپیاں اور یہاں تک کہ مخصوص مونوگرام والی وردی بھی سکول ہی سے خریدیں۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ معاشرہ اسی چمک دمک اور دکھاوے کا دلدادہ ہے، اس لیے یہ کاروبار خوب چمک رہا ہے۔ تاہم، پرائیویٹ سیکٹر کی یہ اجارہ داری صرف والدین کی جیبوں تک محدود نہیں ہے۔ اس کے پسِ پردہ ایک ایسا…
Read More
ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو، بے وفا شوہر کی پرائیویسی عدالت میں چیلنج

ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو، بے وفا شوہر کی پرائیویسی عدالت میں چیلنج

اٹلی میں سوشل میڈیا نے ایک شادی شدہ شخص کی خفیہ بے وفائی کو سب کے سامنے بے نقاب کر دیا، جس کے بعد معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔ ٹِک ٹاک پر ایک ریسٹورنٹ کی پروموشنل ویڈیو میں بے وفائی کرتے پکڑے جانے والے شوہر نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص ایک ریسٹورنٹ میں کسی اور خاتون کے ساتھ ڈنر کر رہا تھا، جہاں ریسٹورنٹ کی جانب سے بنائی گئی اشتہاری ویڈیو ٹِک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی۔ ویڈیو میں شوہر واضح طور پر نظر آ رہا تھا۔ یہ…
Read More
گوگل اے آئی کے غلط طبی مشورے صارفین کی صحت کے لیے خطرہ بن گئے؟

گوگل اے آئی کے غلط طبی مشورے صارفین کی صحت کے لیے خطرہ بن گئے؟

کراچی (حسین احمد )برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گوگل کے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی اوور ویوزجو سرچ رزلٹس کے اوپر خودکار خلاصے کی صورت میں دکھائے جاتے ہیں۔صحت سے متعلق بعض اوقات غلط، گمراہ کن اور خطرناک معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ معلومات بظاہر مستند انداز میں پیش کی جاتی ہیں، جس کے باعث صارفین انہیں حتمی طبی رائے سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ ان میں بعض مشورے ماہرین کے مطابق مکمل طور پر غلط اور نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں ایک مثال لبلبے کے کینسر…
Read More
صحافتی تنظیمیں آج تک متحد کیوں نہ ہو سکیں؟

صحافتی تنظیمیں آج تک متحد کیوں نہ ہو سکیں؟

  تحریر: حامد اقبال راؤ، کالم نگار پاکستان میں صحافت صرف خبر رسانی کا نام نہیں بلکہ یہ ایک مسلسل جدوجہد کی علامت رہی ہے۔ اس شعبے سے وابستہ افراد نے ہر دور میں دباؤ، قدغنوں، معاشی مسائل اور جان کے خطرات کا سامنا کیا۔ اس کے باوجود آج بھی ایک تلخ حقیقت اپنی جگہ قائم ہے کہ صحافیوں کی نمائندہ تنظیمیں اب تک حقیقی اتحاد قائم کرنے میں ناکام کیوں دکھائی دیتی ہیں؟ اس ناکامی کی ایک بڑی وجہ صحافتی تنظیموں کے اندر موجود انتشار اور انفرادی مفادات ہیں۔ بدقسمتی سے اکثر تنظیمیں اجتماعی سوچ کے بجائے چند شخصیات…
Read More
بنگلادیش کی میچز منتقلی کی بھارتی خبریں بے بنیاد، آئی سی سی نے یقین دہانی کرا دی

بنگلادیش کی میچز منتقلی کی بھارتی خبریں بے بنیاد، آئی سی سی نے یقین دہانی کرا دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی وہ خبریں بے بنیاد ثابت ہو گئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کی جانب سے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئی سی سی نے کسی بھی قسم کا انکار یا الٹی میٹم جاری نہیں کیا۔ بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں…
Read More
معرکۂ حق کے بعد پاکستانی طیاروں کے آرڈرز میں اضافہ، چھ ماہ میں آئی ایم ایف سے نجات ممکن، خواجہ آصف

معرکۂ حق کے بعد پاکستانی طیاروں کے آرڈرز میں اضافہ، چھ ماہ میں آئی ایم ایف سے نجات ممکن، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مئی 2025ء کے پاک بھارت تنازع میں پاکستانی فضائیہ کی غیر معمولی اور فیصلہ کن کارکردگی کے بعد دنیا بھر سے پاکستانی دفاعی ساز و سامان، بالخصوص طیاروں کے بڑے پیمانے پر آرڈرز موصول ہو رہے ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت موڑ ثابت ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مئی کے تنازع میں پاکستانی طیاروں نے اپنی تکنیکی برتری اور عملی صلاحیت ثابت کر دی، جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی صنعت…
Read More
رحمان ڈکیت کی انٹری سانگ کے خالق ریپر کا ’دھرندھر 2‘ سے متعلق اہم انکشاف

رحمان ڈکیت کی انٹری سانگ کے خالق ریپر کا ’دھرندھر 2‘ سے متعلق اہم انکشاف

کراچی (غلام مرتضی )بالی ووڈ کی حالیہ بلاک بسٹر فلم ’دھرندھر‘ میں ولن رحمان ڈکیت کی شاندار انٹری پر گونجنے والے عربی گانے کے خالق بحرینی ریپر فلپراچی نے فلم کے متوقع سیکوئل ’دھرندھر 2‘ سے متعلق اہم اشارہ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر فلم ’دھرندھر‘ میں ہیرو سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے اکشے کھنہ کے کردار رحمان ڈکیت کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر فلم کے ایک اہم منظر میں، بلوچ رہنما سے ملاقات کے دوران رحمان ڈکیت کی انٹری پر بجنے والا گانا غیر معمولی طور پر وائرل ہو چکا ہے، جس…
Read More
وینزویلا امریکا کو پانچ کروڑ بیرل تیل فراہم کرے گا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

وینزویلا امریکا کو پانچ کروڑ بیرل تیل فراہم کرے گا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

لاہور:(خصوصی رپورٹ -حامد اقبال راؤ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا سے امریکا کو 30 سے 50 ملین بیرل، یعنی تین سے پانچ کروڑ بیرل تیل حاصل ہوگا۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت ایک اچانک فوجی کارروائی کے بعد ممکن ہوئی، جس کے نتیجے میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اقتدار سے ہٹا دیے گئے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حاصل ہونے والا تیل عالمی منڈی کی قیمت پر فروخت کیا جائے گا، جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی ان کی براہِ راست نگرانی میں استعمال کی جائے…
Read More
کسان ہماری اولین ترجیح ہیں‘، وزیراعظم کی زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

کسان ہماری اولین ترجیح ہیں‘، وزیراعظم کی زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی خوشحالی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے زرعی برآمدات میں اضافے اور زرعی شعبے کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ملکی زرعی برآمدات کے فروغ اور زرعی شعبے کی بہتری کے حوالے سے تشکیل دیے گئے نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل ورکنگ گروپ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زرعی اصلاحات اور کسانوں کو عالمی سطح پر رائج جدید زرعی اطوار سے…
Read More
لاہور یونیورسٹی واقعہ: طالبہ زندہ، تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور یونیورسٹی واقعہ: طالبہ زندہ، تحقیقات کا دائرہ وسیع

رپورٹ: حامد اقبال راؤ لاہور کی نجی درسگاہ یونیورسٹی آف لاہور میں 5 جنوری 2026 کو پیش آنے والا افسوسناک واقعہ اب بتدریج منظرِ عام پر آ رہا ہے۔ واقعے میں 21 سالہ فارمیسی (Pharm-D) کی طالبہ فاطمہ نے مبینہ طور پر شدید ذہنی دباؤ کے زیرِ اثر یونیورسٹی کی ایک بلند عمارت سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ دن کے اوقات میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چھلانگ لگانے سے قبل طالبہ موبائل فون پر کسی سے گفتگو کر رہی تھی۔ جیسے ہی وہ نیچے…
Read More