گھر سے بھاگ کر کورٹ یا لو میرج کرنے والوں کیلئے نیا حکم نامہ، نکاح نامہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا
ضلع راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ایک اہم اور متنازعہ اقدام اٹھاتے ہوئے، گھروں سے مبینہ طور پر بھاگنے والے جوڑوں کی عدالتوں میں منعقد ہونے والے نکاح ناموں کی رجسٹریشن پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ماضی دو سالوں میں اس قسم کی شادیوں میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے نہ صرف خاندانی ڈھانچے کو متاثر کیا بلکہ قانونی پیچیدگیوں کو بھی جنم دیا۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر نے ضلع بھر کی تمام 182 یونین…
