پاک فوج کا اورکزئی میں بڑا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 جوان وطن پر قربان
خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پاک فوج کی جانب سے ایک بہادری اور قربانیوں سے بھرپور آپریشن نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جہاں 19 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم، اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت 11 جوانوں نے وطن کی حفاظت میں اپنی قیمتی جانیں نچھاور کر دیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق، یہ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی شب خفیہ معلومات کی بنیاد پر…
