ڈی آئی خان میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج ہلاک میجر سبطین حیدر شہید
پاک فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ تنظیم ’’فتنۃ الخوارج‘‘ سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جب کہ آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سبطین حیدر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا۔ اطلاع ملی تھی کہ بھارتی پراکسی گروہ ’’فتنۃ الخوارج‘‘ کے دہشت گرد اس علاقے میں موجود ہیں اور کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔…
